11 جولائی 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر واٹر بورڈ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہا ہے، شہر میں پانی کی چوری روکنے اور منصفانہ تقسیم کے لیے ٹاؤنز چیئرمین اور واٹر بورڈ افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے تاکہ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہو سکے، ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا عبدالرحیم کی قیادت میں آنے والے مختلف یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے وفد سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے سہراب گوٹھ کی مختلف یونین کونسلز میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، سی او او واٹر بورڈ نے تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں میئر کراچی کی ہدایت پر مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ملاقات کے دوران میونسپل کمشنر سہراب گوٹھ امتیاز مگسی، محمد حنیف بلوچ، آفتاب عالم چانڈیو، غلام مصطفیٰ مگھن، عامر خان، دلاور جعفری، مشتاق احمد سمیت دیگر حکام موجود تھے، اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ نے شہر بھر میں اینٹی تھیفٹ سیل کی کاروائیوں سراہتے ہوئے پانی چوروں کے خلاف واٹر بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دھانی کروائی.
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
Karachi:- ( ) Under the direction of Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab, Water Board is taking good steps to further improve water supply and drainage in the city, A joint committee consisting of Towns Chairman and Water Board officers has been formed to prevent water theft and fair distribution in the city, So that water can be distributed fairly in the city, These views were expressed by COO Water Board Engineer Asadullah Khan during a meeting with the delegation of various UC Chairman’s, Vice Chairman’s and Councilor’s led by Town Chairman Sohrab Goth Lala Abdul Rahim at MD Secretariat Karsaz. On this occasion, Town Chairman informed about the various problems of water supply and drainage faced in various union councils of Sohrab Goth and said that effective steps should be taken to solve all the problems.COO KW&SB assured immediate resolution of all complaints and ordered the concerned officers on the spot to resolve all issues on priority basis and provide better facilities to the citizens.He further said that providing better water supply and drainage facilities to the citizens is one of our top priorities, And in this regard, effective measures are being taken on the direction of Mayor Karachi.Municipal Commissioner Sohrab Goth Imtiaz Magsi, Muhammad Hanif Baloch, Aftab Alam Chandio, Ghulam Mustafa Maghan, Aamir Khan, Dilawar Jafri, Mushtaq Ahmed and other officials were present during the meeting.On this occasion, Town Chairman Sohrab Goth appreciated the activities of the anti theft cell across the city and assured full cooperation with the Water Board against water thieves.