10 جولائی 2033 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی تیاری مرتب کرلی، اس ضمن میں سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے این ای کے اولڈ پمنگ اسٹیشن سے صبا سنیما اور گلشن معمار احسن آباد پر واقع واٹر بورڈ کی 84 انچ ڈایا لائن کا مکمل معائنہ کرکے لائن میں موجود تمام غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کردیے، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ نے اینٹی تھیفٹ سیل سمیت دیگر متعلقہ افسران کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس فوری طور پر مسمار اور غیر قانونی کنکشن منقطع کیے جائیں کیونکہ شہریوں کے حصے کا پانی کسی کو بھی چوری کرنے کی اجازت نہیں دینگے، انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے، سی ای او واٹر بورڈ نے کہا پانی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے اثرات آئندہ آنے والے وقت میں واضح نظر آئیں گے، انکا مزید کہنا تھا کہ پانی چوری میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے اس لیے پانی چوری میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اس موقع پر عمران عبداللہ، عامر خان، تنویر شیخ، صدیق تنیو، عبدالعزیز، مشتاق احمد، حسنین عباس سمیت دیگر واٹر بورڈ حکام انکے ہمراہ تھے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بور
Karachi:- ( ) On the special instructions of Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab, the Water Board has made preparations to speed up operations against water thieves, In this regard, CEO Water Board Engineer Syed Sallahuddin Ahmed issued orders to disconnect all illegal connections by inspecting the 84-inch dia line of the water board at Saba Cinema and Gulshan Mimar from NEK Old Pumping Station, On this occasion, the CEO Water Board issued strict orders to the Anti Theft Cell and other concerned officers and said that all illegal hydrants should be immediately demolished and illegal connections should be disconnected, because they will not allow anyone to steal the water belonging to the citizens, He said that the scope of the operation against those who steal water from the part of the citizens should be widened, CEO Water Board said that the effects of actions against water thieves will be evident in the coming time, He further said that the accused involved in water theft do not deserve any discount, Therefore, strict legal action will be taken to bring the accused involved in water theft to justice, Imran Abdullah, Aamir Khan, Tanveer Shaikh Siddique Tunio Abdul Aziz, Mushtaq Ahmed, Hasnain Abbas were present on this occasion