کراچی( ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت کے بعد ڈاؤ ہسپتال نے واٹر کارپوریشن کے ملازمین کی اپنی تمام طبی سروسز بحال کردی، سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر آج ڈی ایم ڈی فنانس سید عمران اقبال زیدی اور ڈائریکٹر اکائونٹس سید عامر رشید نے ڈاؤ ہسپتال انتظامیہ سے طویل ملاقات کرکے ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے تبادلہ خیال کیا، اس سلسلے میں ڈی ایم ڈی فنانس نے بتایا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی خصوصی ہدایت پر ڈاؤ انتظامیہ کو ادائیگی کرنے کے بعد ڈاؤ ہسپتال نے واٹر کارپوریشن کے ملازمین کیلئے اپنی تمام طبی سروسز بحال کردی ہے اس کے علاؤہ ڈاؤ ہسپتال میں واٹر کارپوریشن کی ایک ٹیم بھی مقرر کی جائے گی جو ملازمین کو جلد بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے گی، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر اکائونٹس سید عامر رشید کو ڈاؤ ہسپتال کے مالی معاملات دیکھنے کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے اور ڈاؤ انتظامیہ کو مزید ادائیگیاں کرنے کا بھی شیڈول طے کیا گیا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایت پر تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ اہم اقدام اٹھایا گیا ہے اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے سمیت ان کے تمام مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی مزید بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔