راچی:- ( ) واٹر بورڈ کی بہتری کیلئے اور آمدنی مزید بڑھانے کیلئے اچھی حکمتِ عملی بنائی گئی ہے اور اس ضمن میں رواں سال اب تک روینیو 12 ارب حاصل کیا گیا ہے جبکہ رواں سال کیلئے روینیو ہدف 12 ارب سے بڑھا کر 15 ارب مقرر کیا گیا ہے اور رواں سال کے مزید تین ماہ باقی ہے اور انشاء اللہ آر آر جی ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ رواں سال اپنا مقررہ ہدف 15 ارب حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگا، ان خیالات کا ڈی ایم ڈی آر آر جی واٹر بورڈ محمد ثاقب نے ریکوری ریوینیو جنریشن آر آر جی ڈپارٹمنٹ کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع ان کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کی آمدنی مزید بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، ڈی ایم ڈی آر آر جی نے تمام ٹیکس ڈائریکٹرز کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ جن یونین کونسلز، علاقوں، کچی آبادیوں، پلازہ یا دکانوں سے واٹر بورڈ کی ریکوری نہیں ہورہی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے واٹر بورڈ کی سروسز معطل کرکے انکے کنیکشنز فوری طور پر منقطع کیے جائیں۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ