پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹر بورڈ ملازمین کے طبی مسائل فوری حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیتے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے تمام ملازمین بلخصوص آؤٹ اسٹیشن کے ملازمین کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں انہیں بیت المکرم مسجد یونیورسٹی روڈ اور ہیڈ آفس سوک سینٹر سے لیکر نئے قائم ہونے والے مرکزی دفتر شعبہ صحت سی او ڈی فلٹر پلانٹ واٹر بورڈ تک سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے دو شٹل سروس مہیا کرکے اسکا باقاعدہ آغاز کردیا، اے او میڈیکل ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ عامر حلیم کے مطابق ملازمین کو پیر تا جمع صبح دس بجے سے لیکر شام چار بجے تک شٹل سروس دستیاب ہوگی، واضح رہے کہ آؤٹ اسٹیشن ملازمین نے سی ای او واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں بیت المکرم مسجد یونیورسٹی روڈ اور ہیڈ آفس سوک سینٹر سے نئے قائم ہونے والے مرکزی دفتر شعبہ صحت سی او ڈی فلٹر پلانٹ تک آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے انہیں شٹل سروس فراہم کی جائے، اس ضمن میں سی ای او واٹر بورڈ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں شٹل سروس مہیا کرکے باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ