04 مئی 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے، ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید اور نوید اینتھونی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر دونوں عوامی نمائندوں نے سی او او واٹر بورڈ کو یوسف گوٹھ، گلشن مزدور سمیت بلدیا ٹاؤن میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، سی او او واٹر بورڈ نے دونوں رہنماؤں کو ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی، سی او او واٹر بورڈ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ