31 دسمبر 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے سال نو 2024ء کی آمد کے موقع اپنے جاری کردہ پر پیغام میں پوری پاکستانی قوم سمیت واٹر کارپوریشن کے تمام افسران و ملازمین کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ سال نو پوری عالم انسانیت سمیت وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امن اور بہتری سمیت ملکی معیشت کی مضبوطی کا سال ثابت ہوگا، نیا سال اہل وطن کے لیے نئی امنگوں، نئے جذبوں اور نئے ولولوں کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے، انکا کہنا تھا واٹر کارپوریشن اپنے محدود وسائل کے باوجود ایک نئے عزم اور نئی پہچان کے ساتھ شہریوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس ضمن واٹر کارپوریشن سال نو میں شہریوں کی بہتری کے لیے نئے اصلاحات کے تحت مزید بہتر اقدامات کرنے جارہا ہے، جن کے مکمل ہونے سے شہر میں کافی بہتری آئے گی، انہوں نے کہا شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب سمیت شہر قائد کی بہتری اور اس کی خوبصورتی کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لیے ہم سب کو مل کر مشترکہ کوششیں کرنی ہوگی، انہوں نے سال نو کے شروعات کے موقع پر دعا کرتے ہوئے کہا کہ ﷲ رب العزت وطن عزیز پاکستان کو ترقی، خوشحالی، سالمیت عطا فرمائے، تمام قدرتی آفتوں اور وبائوں سے محفوظ رکھے، اللہ وبرکاتہ تعالیٰ وطن عزیز کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے آمین
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن