وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی پی۔ایس۔ایل کے سلسلے میں فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کردی۔
واٹر بورڈ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر قومی ایونٹ پی۔ایس۔ایل کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم اندر فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات فوری طور پر مکمل کئے جائیں، اور اسٹیڈیم کے اطراف شاہراہ فیصل، کارساز، کے ڈی اے اسکیم ون، نیو ٹاؤن، چاندنی چوک، آغا خان اسپتال، ڈالمیا، سوک سینٹر، گلشن اقبال بلاک 14 اردو سائنس کالج، نیپا سمیت دیگر علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام پر کڑی نگاہ رکھی جائے جبکہ ان علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں میں موجود لیکیجز کا فوری طور پر خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے فوکل پرسن شہباز بشیر اور ایگزیکٹیو انجینئر سید مظہر حسین کو ہدایات دی کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے مکمل رابطے میں رہے، اور تمام میچز سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں، جبکہ پی۔سی۔بی سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کیا جائے، اور میچ کے دوران ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیڈیم کے اندر پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز، سیور کلینگ، جیٹنگ و سیکشن اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں تاکہ کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جا سکے، انہوں نے کہا واٹر بورڈ عملہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہوگا، ایم ڈی واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ قومی ایونٹ پی۔ایس۔ایل کا کراچی میں انعقاد کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے، واٹر بورڈ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اسکی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڊ