کراچی ( ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے جائیں گے اور تھانہ قائم کیا جائے گا، پانی چوروں کے خلاف کارروائی ہوگی، کے ایم سی میں میونسپل مجسٹریٹ تعینات کئے جائیں گے، 6 اگست تک ہائیڈرینٹس کو ڈیجی ٹلائزڈ کرکے واٹر بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کریں گے، کراچی میں سیوریج کی لائنوں کو بتدریج تبدیل کریں گے اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مرکزی دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی جو اب واٹر بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ہیڈ آفس پہنچے تو ایم ڈی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسد اللہ خان، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو محمد ثاقب اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا، ملازمین نے میئر کراچی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ہار اور اجرکیں پہنائی اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ساؤتھ کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو نیگلیریا جیسی مہلک بیماری سے بچانے کے لئے سوئمنگ پولز، مساجد اور دیگر ایسے مقامات جہاں پانی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے وہاں کلورین پانی میں شامل کی جائے اور شہر میں واقع سوئمنگ پولز کا سروے کرکے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پانی میں نیگلیریا کے جراثیم موجود نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کو شفاف طریقے سے چلایا جائے گا، واٹر بورڈ اس بات کی منصوبہ بندی کرے کہ آئندہ دنوں میں ہونے والی بارشوں میں وہ اپنی مشینری کو کس طرح اور کن کن مقامات پر کے ایم سی کے ساتھ مل کر پانی کی نکاسی میں استعمال کریں گا کیونکہ ہمارا پہلا ٹارگٹ مون سون سیزن میں ہونے والی بارشوں کی نکاسی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ اس سلسلے میں شہر کے برساتی نالوں میں 50 سے 55 مقامات پر روزانہ کام جاری ہے، انہوں نے کہا شہر میں منصفانہ انداز میں پانی تقسیم ہونا چاہئے کیونکہ کچھ علاقوں میں روز پانی آتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں ہفتوں ہفتوں پانی نہیں پہنچتا، انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں پانی ضائع یا چوری ہو رہا ہے اس کے خلاف انتظامیہ کو فوری ایکشن لینا چاہئے، کراچی کے لئے 550 ملین گیلن پانی ناکافی ہے لیکن اگر منصفانہ طریقے سے اس کی تقسیم عمل میں لائی جائے تو کافی حد تک مسئلہ حل ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب ہم ایسا کریں گے تو کچھ مخالفت ضرور ہوگی لیکن ہمیں ہر علاقے کو پانی مہیا کرنا ہے کیونکہ یہ ہماری ذمہ داریوں کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور سیاست سے بالاتر ہو کر انتظامی معاملات درست کرنا چاہتے ہیں، انکا کہنا تھا سیاسی معاملات کونسل اور اسمبلی میں ہوں گی مگر یہاں خدمت کرنی ہے کیونکہ کراچی کے شہریوں کو ہم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ میں کراچی کو کراچی بنانا چاہتا ہوں اور شہری کام ہوتا ہوا دیکھیں گے، میں ہر سیاسی جماعت کو ساتھ لے کر چلنا چاہوں گا اور اس کی ایک بہترین مثال عید الاضحی کے موقع پر سامنے آئی ہے، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں نے ہمارا ہاتھ تھاما اور ہم نے مل جل کر عیدالاضحی پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور کراچی کے 25 ٹاؤن میں ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کیا، انہوں نے کہا کہ بارشوں کے حوالے سے بھی میں یہاں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر خدمت کے جذبے سے آگے آئیں کیونکہ کراچی کے شہریوں کی خدمت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے، میئر کراچی نے کہا کہ میں نے کے ایم سی میں کام کیا تھا لیکن واٹر بورڈ میرے لئے ایک نیا تجربہ ہے اور میری کوشش ہوگی کہ واٹر بورڈ سے جو شہریوں کو شکایات ہیں انہیں دور کیا جائے، انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی سیوریج کے حوالے سے ہفتے میں ایک بار شہریوں کی شکایات براہ راست سننا شروع کریں گے تاکہ کم سے کم وقت میں ان شکایات کو دور کیا جا سکے، انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ واٹر بورڈ کی ریکوری کو بہتر بنائیں کیونکہ ریکوری کے بہتر ہونے سے ہی ملازمین کے بقایا جات اور پینشن کی ادائیگی بہتر ہوسکے گی۔
( ) Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that the water board will be given the powers of a magistrate and the police station will be established, action will be taken against water thieves, Municipal Magistrates will be appointed in KMC, Hydrants Cell will be digitized and released on the Water Board’s website by August 6, sewage lines in Karachi will be changed gradually and ensure equitable distribution of water, He expressed these views while talking to media representatives after reaching the head office of Karachi Water and Sewerage Board, Mayor Karachi who is now also the Chairman of Water Board. Barrister Murtaza Wahab was welcomed by Chief Executive Officer Water Board Engineer Syed Salahuddin Ahmed, Chief Operating Officer Engineer Asadullah Khan, Deputy Managing Director Revenue Muhammad Saqib and other officials on his arrival at the head office of Water Board, Employees showered flower petals on Mayor Karachi and garlanded him، On this occasion, General Secretary of People’s Party Karachi South Karamullah Waqasi and other officers were also with him، Mayor Karachi said that Chlorine should be added to the water in swimming pools, Mosques and other places where water consumption is high to protect citizens from deadly diseases like Naegleria and Swimming pools in the city should be surveyed to ensure that the water is free of Naegleria bacteria, He said that all matters will be conducted in a transparent manner, Water Board should plan how and at which places it will use its machinery for water drainage in collaboration with the KMC during the coming days of rains, because our first target is the drainage of monsoon rains, Mayor Karachi said that in this regard, daily work is going on at 50 to 55 places in the rain drains of the city, He said that water should be distributed fairly in the city because in some areas water comes daily while in some areas water does not reach for weeks, He said that wherever water is being wasted or stolen, the administration should take immediate action against this, 550 million gallons of water is insufficient for Karachi, But if its distribution is done in a fair manner, the problem can be solved to a large extent, He said that when we do this, there will be some opposition, But we have to provide water to every region, Because it is part of our responsibilities, He said that we want to serve the people and correct the administrative issues beyond politics, He said that political matters will be done in the council and assembly, but here we have to serve، Because the citizens of Karachi have high expectations from us، He said that I would like to walk with every political party and one of the best examples of this has come out on the occasion of Eid-Ul-Adha, Local Government representatives of Jamaat-E-Islami and PTI held our hands and together we successfully completed the garbage disposal operation on Eid-Ul-Adha, and worked together with everyone in 25 towns of Karachi, He said that with regard to the rains, I want to convey a message here that all political parties should put political differences aside and come forward with the spirit of service, Because there will be no compromise on the service of the citizens of Karachi, Mayor Karachi said that I had worked in KMC but water board is a new experience for me, and I will try to remove the grievances of the citizens from the water board, He said that he would soon start directly hearing complaints from citizens once a week regarding sewage, So that these complaints can be removed in the shortest possible time, He directed the MD Water Board to improve the recovery of the water board as the recovery would improve the payment of arrears and pension of the employees.