06 جنوری 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ خصوصی کی ہدایات پر واٹر بورڈ شھر بھر میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے معاون خصوصی برائے کچی آبادی لیاقت آسکانی اور اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ سندھ ڈسٹرکٹ ویسٹ علی احمد جان سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ کو کیماڑی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ نے دونوں رہنماؤں کو ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ سپرینٹنڈنٹ انجینئر ڈسٹرکٹ کیماڑی غلام محمد حب کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، سی ای او واٹر بورڈ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ