04 جنوری 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی/ سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) واٹر بورڈ کی تمام زمینوں کا فوری طور پر ڈرون سروے کیا جائے اور غیر قانونی تجاوزات سمیت واٹر بورڈ کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کی نشاندھی کرتے ہوئے انکے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ مشترکہ گرینڈ آپریشن کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور لینڈ مافیا سے واٹر بورڈ اراضی ہر صورت میں واگزار کرانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں، کیونکہ واٹر بورڈ اراضی کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے علاؤہ ازیں واٹر بورڈ کالونیز میں غیر قانونی تجاوزات، غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے، یہ ہدایات سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں واٹر بورڈ کی زمینوں اور غیر قانونی تجاوزات کے مسائل پر اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران افسران کو خطاب کے دوران دی، اس موقعے پر چیف انجینئر بلک سکندر زرداری نے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حب پمپنگ اسٹیشن سمیت واٹر بورڈ کی دیگر اہم تنصیبات پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے جسکے خلاف فوری طور پر سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے، چیف سیکورٹی آفیسر واٹر بورڈ نثار احمد مگسی نے سی ای او واٹر بورڈ کو بتایا کہ سندھ پولیس واٹر بورڈ کی کسی بھی قسم کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے، اسلئے آئی جی سندھ پولیس کو اس معاملے سے آگاہ کیا جائے علاؤہ ازیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد لی جائے تاکہ قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جاسکے اور واٹر بورڈ کی تمام اہم تنصیبات، فلٹر پلانٹس، پمپنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں، اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران سی ای او واٹر بورڈ نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر واٹر بورڈ کی تمام زمینوں کا ڈرون سروے کیا جائے انہوں نے تمام متعلقہ سپرینٹنڈنٹ، ایگزیکٹو اور ریزیڈنٹ انجینیئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات سمیت واٹر بورڈ کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کی نشاندھی کی جائے تاکہ انکے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے، سی ای او واٹر بورڈ نے چیف سیکورٹی آفیسر واٹر بورڈ ہدایات دیتے ہوئے کہا غیر قانونی تجاوزات سمیت واٹر بورڈ کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ مشترکہ گرینڈ آپریشن کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور لینڈ مافیا سے واٹر بورڈ اراضی ہر صورت میں واگزار کرانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، انہوں نے لیگل ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں چلنے والے تمام کیسز کی پیروی کی جائے اور تمام کیسز نمٹانے کیلئے اچھی حکمت عملی اختیار کی جائے، انہوں نے تمام کالونیز انچارچز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا واٹر بورڈ کی تمام کالونیوں کا فوری طور پر سروے کیا جائے اور مجھے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے انکا کہنا تھا واٹر بورڈ کالونیز میں غیر قانونی تجاوزات، غیر قانونی رہائش اختیار کرنیوالے ریٹائرڈ ملازمین کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے، سی ای او واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ واٹر بورڈ اراضی کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی ساجد نظام، چیف انجینئر بلک سکندر زرداری، چیف انجینئر ای اینڈ ایم واٹر انتخاب احمد راجپوت،چیف انجینئر ای اینڈ ایم سیوریج منظور کھتری، چیف سیکورٹی آفیسر واٹر بورڈ نثار احمد مگسی سمیت متعلقہ تمام سپرینٹنڈنٹ، ایگزیکٹو اور ریزیڈنٹ انجینیئرز موجود تھے۔
جاری کردہ:- عبداالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ