02 جنوری 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) کراچی میں فراہمی و نکاسی آب کے جاری تمام منصوبے معیار کے ساتھ اپنے مقررہ وقت پر جلد از جلد مکمل کیے جائیں کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب سمیت دیگر بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، سندھ حکومت کی جانب سے شہر کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور شہر کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم احمد شاہ، سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد، سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان، چیف انجینئر بلک واٹر بورڈ سکندر زرداری سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک تھے، اس موقعے پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کے ساتھ طئے گئے تمام معاملات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور غیر ضروری تاخیر اور منصوبوں کو التوا سے پرہیز کیا جائے، منصوبے مکمل کرنے کیلئے مکمل شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا جائے، تمام متعلقہ افسران اور کنسلٹنٹ منصوبوں کے مکمل ہونے تک مشاورتی عمل جاری رکھیں کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب سمیت دیگر بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انکا کہنا تھا سندھ حکومت کی جانب سے شہر کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سندھ حکومت شہر کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سی او او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے جس پر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا واٹر بورڈ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی شہریوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہوئے شھر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کرے تاکہ شہریوں کے کسی دشواری اور پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ