راچی:- ( ) سندھ حکومت شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے، شہر میں پانی چوری کی روکنے اور منصفانہ تقسیم کے لیے ٹاؤنز چیئرمین اور واٹر بورڈ افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے تاکہ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہو سکے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سینئر رہنما پی پی و پارلیمانی لیڈر کے ایم سی سید نجمی عالم، معاون خصوصی علی احمد جان، پی پی رہنما کرم اللہ وقاصی، ٹاؤن چیئرمین، بلدیا، سینٹرل، مومن آباد، موڑرو میر بحر سمیت سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان، محمد حنیف بلوچ، ندیم احمد کرمانی آغا سعید اور واٹر بورڈ کے دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے، اس موقع پر پی پی رہنما سید نجمی عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی چوری اور پانی کے رساؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کے جائیں، انہوں نے نو منتخب چیئرمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے واٹر بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، پی پی رہنما پی پی رہنما کرم اللہ وقاصی کا کہنا تھا کہ تمام غیر قانونی کنکشن اور ہائیڈرنٹس کی نشاندھی کرتے ہوئے انکے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے، اجلاس کے موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی چوری روکنے کے لیے ٹاؤنز چیئرمین اور واٹر بورڈ افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے تاکہ شہر میں پانی منصفانہ تقسیم ہو سکے اور کمیٹی مجھے ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے، انہوں نے کہا سندھ حکومت شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایکٹ بنے سے شہر میں کافی بہتری آئے گی جبکہ ایکٹ کے نافذ عمل ہوتے ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے، اجلاس کے موقع پر سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سمیت تمام نو منتخب عوامی نمائندوں کو پہلی بار واٹر بورڈ کے دفتر آنے پر خوش آمدید اور مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے اس ضمن میں واٹر بورڈ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے اور کثیر آبادی والے شہر میں طلب سے تقریباً 50 فیصد پانی کم دستیابی کے باوجود شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم اور شہر کے آخری سرے اور دور دراز علاقوں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے واٹر بورڈ تمام تر وسائل اور صلاحتیں بروئے کار لا رہا ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس موقع پر سی او او واٹر بورڈ نے ڈپٹی میئر کراچی کی ہدایت پر پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ٹاؤنز چیئرمین اور واٹر بورڈ افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔
July 5, 2023
- In
Devlopement
By
Karachi Water Board
0
Karachi Water Board
Office of Information Technologies