03 جولائی 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے گریڈ انیس کے سینئر افسر سپرنٹنڈنٹ انجینئر ڈبلیو ٹی ایم محمد ریاض اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے، اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے ریٹائرڈ ہونے والے سینئر افسر محمد ریاض کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد ریاض نے اپنی ملازمت کے دوران اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے ادارے سمیت افسران و ملازمین اور شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، انکا کہنا تھا محمد ریاض نے محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ واٹر بورڈ کے ساتھ تیس سال کام کیا، محمد ریاض وہ کامیاب اور باخبر انجینئر تھے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوتے تھے، انہوں نے کہا واٹر بورڈ میں محمد ریاض کی کمی ایک طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی کیونکہ محمد ریاض کا شمار واٹر بورڈ کے قابل، فرض شناس اور ایماندار افسران میں ہوتا ہے اس لیے ان کا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوسکتا، انکا مزید کہنا تھا محمد ریاض کی جانب سے واٹر بورڈ کی بہتری کے لیے کی گئی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس موقعے پر محمد ریاض نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور اپنے سینئرز افسران کی مدد اور رہنمائی سے میں نے آج واٹر بورڈ میں اپنا سفر کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے جبکہ میں نے دل و جان سے اپنے معزز ادارے کی خدمت اور واٹر بورڈ ملازمین سمیت شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی، اس کے علاؤہ اپنے تمام سینئر افسران اور ماتحت عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری ملازمت کے دوران میری بھرپور مدد اور رہنمائی کی، انکا مزید کہنا تھا میں ہمیشہ سینئر افسران و ملازمین سمیت اپنے معزز ادارے واٹر بورڈ کی خوشحالی اور بہتری کے لیے دعاگو رہوں گا، دوسری جانب واٹر بورڈ کے سینئر افسران محمد ثاقب، محمد ایوب شیخ، منصور صدیقی، سعید شیخ، انجینئر موہن لال، ندیم احمد کرمانی، نثار مگسی، الاہی بخش بھٹو، اسلم اعوان، تنویر شیخ، وسیم شیخ، رضوان احسن، عبدالعزیز، ندیم عزیز، عبدالفتاح شیخ، صدیق تنیو، ندیم احمد، فہیم صدیقی، اشرف قریشی، خالد فاروقی، ارشد سیھڑ، ارشد رشید، عرفان اللہ خان، غلام محمد، اعجاز عالم، اظہار ہاشمی، شوکت علی، جاوید اقبال، امداد مگسی، احسان اللہ شیخ، فہیم بیگ سمیت دیگر افسران و ملازمین نے محمد ریاض کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین نے محمد ریاض کو واٹر بورڈ میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ