07 جون 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سندھ حکومت کی خصوصی ہدایت پر واٹر بورڈ منتخب و عوامی نمائندوں کی جانب سے اجاگر کیے گئے شہریوں کے فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل کے خاتمے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے رہنما ایم کیو ایم پاکستان و رکن صوبائی اسمبلی محمد وسیم قریشی سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے سی او او واٹر بورڈ کو نیو کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، سی او او واٹر بورڈ نے رکن صوبائی اسمبلی کو تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے، ملاقات کے دوران چیف انجینئر واٹر محمد حنیف بلوچ، چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم منصور صدیقی، ایس ئی ڈبلیو ٹی ایم محمد ریاض، ایس ئی سینٹرل شاہ رخ حسین، ایس ئی بلک مصطفی مگھن ایس ئی ڈبلیو ٹی ایم تنویر شیخ سمیت دیگر متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز شریک تھے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
Karachi:- ( ) On the special instructions of the Sindh Government, the KW&SB is working day and night to eliminate all the problems related to water supply and drainage highlighted by the elected and public representatives, because providing better water supply and drainage facilities to the citizens is one of our top priorities, These views were expressed by COO KW&SB Engineer Asadullah Khan during a meeting with MQM Pakistan leader and Member of Provincial Assembly Muhammad Waseem Qureshi at MD Secretariat Karsaz, On this occasion, the Member of the Provincial Assembly informed the COO KW&SB about the various problems of water supply and drainage in New Karachi District Central and asked that effective steps should be taken to solve all the problems, COO KW&SB assured the Member Provincial Assembly of immediate resolution of all complaints and ordered the concerned officers on the spot to solve all the problems on priority basis and provide better facilities to the citizens, So that citizens do not face any problem, during the meeting Chief Engineer Water Muhammad Hanif Baloch, Chief Engineer WTM Mansoor Siddiqui, SE WTM Muhammad Riaz, SE Central Shah Rukh Hussain, SE Bulk Mustafa Maghan, SE WTM Tanveer Shaikh and other related Executive Engineers were participants.