Customer Service Centre: 9924513899245140

***-21-03-2024 ***On the special instructions of MD/CEO of Water Corporation,Engineer Syed Salahuddin Ahmed, the new website www.kwsc.gos.pk of the institution will be launched soon. The managing director played a significant role in overseeing and leading the efforts to create the new website. where public convenience and other information will be provided.**** Karachi:- ( ) CEO KWSC Engineer Syed Salahuddin Ahmed said in a message that he is proud to highlight the progress of the Water Corporation to ensure that the water supply and sewerage needs of Karachi are met on March 22, World Water Day, despite various civic challenges ******Constomer Services Center Lower Block A Ninth Mile Karsaz Shahrah Faisal Lal Qila Restaurant Karachi Phone:-021-99245138-43 Fax 021-99245190 Whatup:0319-2046357 *************** r**

27 اپریل 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی/ سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

پریس ریلیز:-

کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ملازمین کے طبی مسائل فوری حل کرنے میں ذاتی دلچسپی کے سلسلے میں ایک اور آچھا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملازمین کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے نئے قائم ہونے والے مرکزی دفتر شعبہ صحت سی او ڈی فلٹر پلانٹ واٹر بورڈ اور مرکزی ہیڈ آفس سوک سینٹر واٹر بورڈ کا تزئین و آرائش کا باضابطہ افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان، محمد ثاقب، سید عمران زیدی، ساجد نظام، انتخاب راجپوت، سکندر زرداری، جمیل انصاری، ندیم احمد کرمانی، سردار شاہ، سجاد شاہ، سید عامر وقار، عامر رشید، ارشاد خان سمیت واٹر بورڈ کے دیگر افسران و ملازمین بڑی تعداد میں شریک تھے، افتتاحی تقریب کے موقع پر سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ نے پرچم کشائی کرکے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی کیلئے دعا بھی مانگی، اس موقع پر سی بی ای چیئرمین ارشاد خان نے واٹر بورڈ انتظامیہ کے اچھے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سی بی ای کی جانب سے ادارے سمیت ملازمین کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کرنے پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے مرکزی دفتر شعبہ صحت کا افتتاح کرنے پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور ڈی ایم ڈی فنانس سید عمران زیدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اب واٹر بورڈ کی جو مزید آمدنی آئیگی وہ صرف ملازمین کی بہتری پر خرچ کی جائے گی، انہوں نے سی بی ای سمیت تمام ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کو درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ واٹر بورڈ کے دفاتر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو بہتر طبی سہولیات اور صحت مند ماحول فراہم کرتا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے فلاح و بہبود اور مزید بہتری کیلئے اچھے اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈ بھی دیے جائیں گے تاکہ ملازمین کو بروقت علاج و معالجے کی بہتر سہولت مہیا ہوسکے، انکا کہنا تھا واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب مل کر ملازمین سمیت ادارے اور بلخصوص شہر کی مزید بہتری کیلئے دن رات محنت کریں گے اور انشاء اللہ بہت جلد ملازمین سمیت ادارے میں بہت خوشحالی آئیگی، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ نے سی بی ای چیئرمین کی درخواست پر آؤٹ اسٹیشن دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے ملازمین کیلئے ڈسپینسری، ڈاکٹرز کی موجودگی، میڈیکل اسٹور سمیت آؤٹ اسٹیشن واٹر بورڈ کالونیز میں پانی کے مسائل جلد حل کرنے یقین دھانی بھی کروائی، دوسری جانب انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر بورڈ، سی بی ای سمیت دیگر افسران و ملازمین نے شعبہ صحت کے مرکزی دفتر کے قیام کے پر سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا.

جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

Karachi Water Board

Office of Information Technologies

Previous WORLD WATER DAY

Leave Your Comment