17 مئی 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے اس ضمن میں واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہے، ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے لیاری ٹاؤن اور پہاڑ گنج یوسی 20 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے علاقہ مکینوں اور شہریوں سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، شہریوں نے ملاقات کے دوران سی او او واٹر بورڈ کو لیاری ٹاؤن اور پہاڑ گنج یوسی 20 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، اس موقع پر سی او او واٹر بورڈ نے شہریوں کو ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، سی او او واٹر بورڈ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Karachi:- ( ) On the special instructions of CM Sindh and Minister Local Government the KW&SB is solving all the problems related to water supply & drainage on a priority basis, In this regard, all officers and employees of the KW&SB are engaged in performing their duties day & night to provide better facilities to the citizens, Because providing better water supply & drainage facilities to the citizens is one of our top priorities, These views were expressed by COO KW&SB Engineer Asadullah Khan during a meeting with the residents and citizens of Liyari Town and UC 20 North Nazimabad Town at MD Secretariat Karsaz, On this occasion, the citizens informed the COO KW&SB about various problems related to water supply and drainage in Liyari Town and UC 20 North Nazimabad Town and asked that effective and urgent steps should be taken to solve all the problems، On this occasion, COO KW&SB issued orders to the concerned officers on the spot, assuring the citizens of immediate resolution of all complaints related to water supply and drainage presented during the meeting.