07 مارچ 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او/ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ حکام نے شب برات 15 شعبان المعظم کے حوالے سے شہر بھر خصوصاً قبرستانوں، مزاروں، عبات گاؤں، مساجد اور ان کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے، اس ضمن میں واٹر بورڈ حکام سیوریج لائنوں کی صفائی، ٹوٹے مین ہولز کی تعمیر، دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی، فراہمی آب کی لائنوں سے رساؤ کے خاتمے سمیت دیگر امور کے کام مکمل کرلیے، سی ای او واٹر بورڈ نے نکاسی آب کے متعلقہ افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا تھا کہ شبِ برات کے موقع پر سیوریج کا پانی کسی بھی مقام پر کھڑا نہیں ہونا چاہیے تاکہ قبرستان جانے والوں اور عبادت گزاروں کو اس مقدس رات میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو، علاؤہ ازیں سی ای او واٹر بورڈ نے انچارج ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ الاہی بخش بھٹو کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شب برات کے موقع پر قبرستانوں کے داخلی و خارجی راستوں پر زائرین کو پانی فراہم کرنے کیلئے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی سے بھرے ٹینکرز کھڑے کئے جائیں، جس سے زائرین سمیت قبرستانوں کے قریب سماجی، مذہبی، تنظیموں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں اور مساجد کو بھی پانی فراہم کیا جاسکے، سی ای او واٹر بورڈ اور انچارج ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر نے تمام انتظامات مکمل کرلیے، سی ای او واٹر بورڈ نے تمام اضلاع کے سپڑیڈینٹ انجینئرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شبِ برات 15 شعبان المعظم سمیت ماہ رمضان المبارک کے دوران وہ ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اراکین اسمبلی و دیگر منتخب عوامی نمائندوں سمیت مساجد، علماء کرام، محلہ کمیٹیوں اور دینی و فلاحی تنظیموں کے عہدیداران سے مکمل رابطے میں رہیں، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ شب برات 15 شعبان المعظم کی مقدس رات کو شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا بھی کسی عبادت سے کم نہیں ہے کیونکہ شبِ برات ہزار راتوں میں سے افضل رات ہے اور اس بارکت رات میں مسلمان رات بھر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کیلئے عبادت کرتے ہیں اور اس رات اپنے پیارے مرحومین کی قبروں پر حاضری دیکر انکی مغفرت کیلئے دعائیں بھی مانگتے ہیں، اس لیے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انکا کہنا تھا اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کی پریشانی ہماری اپنی پریشانی ہے اسلئے ہمیں محدود وسائل کے باوجود تمام تر اقدامات مکمل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہماری زمہ داری میں شامل ہے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر پی-آر-او
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ