29 اگست 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے اور اس ضمن میں واٹر کارپوریشن تمام شہریوں کو بلا تفریق سیاست، مذہب، قوم، ذات اور نسل کے فراہمی و نکاسی آب کی تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے جبکہ واٹر کارپوریشن ایک نئے عزم اور نئی پہچان کے ساتھ شہریوں کی بھرپور خدمت کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے پارلیمانی لیڈر کے ایم سی پی ٹی آئی اسد عمان اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صلاح الدین کی قیادت میں آنے والے مومن آباد ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن کے مختلف چیئرمین، وائیس چیئرمین اور کونسلرز سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر محمد حنیف بلوچ، ظفر پلیجو، آفتاب عالم چانڈیو، سکندر زرداری سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے، ملاقات کے دوران وفد نے واٹر کارپوریشن حکام کو مومن آباد ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، سی او او واٹر کارپوریشن نے وفد کو تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، انکا مزید کہنا تھا کہ یو سی اور ٹاؤن چیئرمین کے ساتھ مل کر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی کیونکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
Karachi:- ( ) On the special instructions of Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab, Karachi Water and Sewerage Corporation is taking all possible measures to ensure uninterrupted supply of water to the citizens and fair distribution and in this regard, Water Corporation provides all the facilities of water supply and drainage to all citizens without discrimination of politics, religion, nation, caste and race, while the Water Corporation is striving day and night to serve the citizens with a new commitment and a new identity.
These views were expressed by COO Water Corporation Engineer Asadullah Khan during a meeting with various Chairman’s, Vice Chairman’s and Councilors under the leadership of Parliamentary Leader KMC PTI Asad Uman and Deputy Parliamentary Leader Sallahuddin, on this occasion Muhammad Hanif Baloch, Zafar Palijo, Aftab Alam Chandio, Sikandar Zardari and other relevant officers were present.
During the meeting, the delegation informed the Water Corporation officials about the various water supply and drainage problems faced in Mominabad Town, Orangi Town and Korangi Town and asked that all the problems should be solved on priority basis.
COO Water Corporation assured the delegation of immediate resolution of all grievances and directed the concerned officers on the spot to resolve all issues on priority basis, He further said that the together with the UC and the town chairman’s, all the problems will be solved on a priority basis and better facilities will be provided to the citizens, because providing better facilities to the citizens is one of our top priorities.