14 اگست 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) وطنِ عزیز پاکستان کے 76 ویں جشنِ آزادی کے پر مسرت موقع پر ایم ڈی سیکریٹریٹ واٹر کارپوریشن میں قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق جشن آزادی تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان تھے، مرکزی تقریب کا آغاز قاری عتیق الرحمان نے تلاوت کلام پاک سے کیا، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نعت رسول صلم کی سعادت امین احمد نے حاصل کی، مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی پرچم کشائی سے کیا گیا جبکہ قومی پرچم کشائی کے بعد ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، مرکزی جشن آزادی تقریب سے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک آزاد نہیں ہے ان سے پوچھیں کہ آزادی کہا ہوتی ہے، آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کی پیروی جاری رکھنے کے عہد کی توثیق کا لمحہ ہے، آج ان تمام دھرتی کے بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے جنہوں نے مادر وطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں کیونکہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہے انکا دھرتی سے نام و نشان مٹ جاتا ہے، یومِ آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہراتے ہوئے ہمیں قائد اعظم کے تصور کے مطابق اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی اپنی قومی اقدار کو برقرار رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہیے، انکا کہنا تھا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور 14 اگست ہمارے لیے تمام دنوں میں سب سے اہم ترین دن ہے اس لیے ہمیں اس دن کو بھرپور انداز میں منانا چاہیے، اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہماری پیارے ملک کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جبکہ وطنِ عزیز ہمارے بزرگوں کی بیشمار قربانیوں کا ثمر ہے اس لیے لاکھوں شہداء کی قربانی کے بعد ملنے والی آزادی کی حفاظت اور اپنے پیارے وطن کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری اور فرض ہے، انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے آئندہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور انشاء اللہ ہم سب مستقبل میں بھی اپنے پیارے ملک کی حفاظت اور اس کی خدمت میں شب و روز مصروف رہیں گے، انکا کہنا تھا آج آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے جو انتہائی نامساعد حالات، بھارتی غیر قانونی قبضہ اور ناقابل بیان جبر میں اپنے حق خود ارادیت کے لیے جہدوجہد کر رہے ہیں اس لیے ہم سب پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی منصفانہ کاز کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے اور کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے اس وقت بھی عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں، کارپوریشن کا شہر قائد کی ترقی اور شہریوں کی خدمات میں اہم کردار ہے جبکہ واٹر کارپوریشن تمام شہریوں کو بلا تفریق مذہب، قوم، ذات اور نسل کے فراہمی و نکاسی آب کی تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے اور آج ہم سب کو یہ عہد کرنا ہے کہ اپنے ادارے کو مظبوط بنانے کے لیے مزید محنت کریں گے، اس کے علاؤہ حالیہ بارشوں اور محرم الحرام کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی شہر کی خدمات خصوصاً ملک کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، تقریب میں محمد ایوب شیخ، سید عمران زیدی، ساجد نظام، محمد حنیف بلوچ، سعید احمد شیخ، انتخاب احمد راجپوت، سکندر زرداری، انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن اور سی بی اے عہدیداران سمیت دیگر مزدور رہنماؤں اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پاکستان ذندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے زوردار نعرے لگائے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن