02 مئی 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) واٹر بورڈ کی جانب سے کے فور منصوبے کی فوری تکمیل کیلئے واپڈا سے بھرپور تعاون اور مکمل معاونت کی جائے گی، شہریوں کو پانی کی مزید بہتر فراہمی کیلئے کے فور سمیت دیگر جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کے فور منصوبے کے متعلق ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا، اجلاس کے موقع پر پی ڈی کے فور واپڊا عامر مغل، ڈی ایم ڈی پلاننگ محمد ایوب شیخ، ڈائریکٹر انویسٹمنٹ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی شکیل قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے، سی ای او واٹر بورڈ نے پی ڈی کے فور سے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے فور منصوبے کے پہلے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ اور تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کے فور منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا، سی ای او واٹر بورڈ نے واپڈا کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے پی ڈی کے فور واپڈا کو مکمل یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پانی کی مزید بہتر فراہمی کیلئے کے فور سمیت دیگر جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور اس ضمن میں کے فور منصوبے کی فوری تکمیل کیلئے واپڈا سے بھرپور تعاون اور مکمل معاونت بھی کی جائے گی، انکا مزید کہنا تھا ہمیں امید ہے کہ پی ڈی کے فور واپڈا عامر مغل اپنی پیشہ ورانہ اور ماہرانہ صلاحیتوں سے کے فور منصوبے کو جلد مکمل کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے، اجلاس کے دوران پی ڈی کے فور واپڈا کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ سے مل کر کے فور منصوبے کو اپنے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا، انہوں نے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی سربراہی میں واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کیلئے کی گئی گرانقدر کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ کی شہر کیلئے خدمات قابلِ تعریف ہے، واضح رہے کے فور منصوبہ کراچی کو کینجھر جھیل دریائے سندھ سے یومیہ 650 ملین گیلن پانی کی فراہمی کے لئے تشکیل دیا گیا ہے جبکہ کے فور منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی شہر کو 260 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جاسکے گا، وفاقی حکومت نے اِس منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد کی ہے۔
جاری کردہ:- عبداالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ