میڈیا سیل / ایم ڈی/ سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) شب برات اور ماہ رمضان المبارک سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے، یہ ہدایات سی ای او / ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے لیاری ٹاؤن کے دورے کے دوران واٹر بورڈ افسران کو دی، سی ای او واٹر بورڈ نے لیاری ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کھڈا مارکیٹ پمپنگ اسٹیشن، چاکیواڑہ پمپنگ اسٹیشن، بکرا پیڑی پمپنگ اسٹیشن، حاجی بخش ہوت واٹر پمپنگ اسٹیشن، جی الانہ واٹر پمپنگ اسٹیشن سمیت فدا حسین روڈ، شاہ ولی اللہ روڈ، حاجی پیر روڈ بغدادی، گبول پارک روڈ اور دیگر علاقوں کا جائزہ اور معائنہ کیا، دورے کے موقع پر چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو، ایس ئی لیاری انور میمن، ایگزیکٹو انجینئر لیاری سیوریج محمد رحیم پلیجو، ایگزیکٹو انجینئر لیاری واٹر فرزند لاکھو، ایگزیکٹو انجینئر پمپنگ غلام محمد مگسی سمیت صدر پی پی ڈسٹرکٹ سائوتھ خلیل ھوت، یوسی چیئرمین حاجی عبدالمجید، غلام یاسین نیازی، محیب رئیس سمیت شہری اور واٹر بورڈ حکام موجود تھے، اس موقع پر پی پی لیاری کے رہنماؤں سمیت لیاری سے نو منتخب یو سیز چیئرمین اور شہریوں نے سی ای او واٹر بورڈ کو لیاری میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، سی ای او واٹر بورڈ نے رہنماؤں اور شہریوں کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دھانی کراتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ لیاری سمیت شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا ہنگامی بنیادوں پر خاتمہ کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، سی ای او واٹر بورڈ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شب برات اور ماہ رمضان المبارک سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے، انہوں نے کہا کہ سیوریج کی تمام پمپنگ اسٹیشن کو ہمہ وقت تیار جبکہ جنریٹرز اور پمس کو مکمل فعال رکھا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، دورے کے اختتام پر پی پی لیاری کے رہنماؤں سمیت لیاری سے نو منتخب یو سیز چیئرمین اور شہریوں نے سی ای او واٹر بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
Karachi:- ( ) Effective measures should be taken on an emergency basis to further improve the water supply and drainage system across the city before Shab-E-Barat and the month of Ramadan Shareef, So that citizens do not face any kind of problems, These instructions were given by CEO Water Board Engineer Syed Salahuddin Ahmed to the Water Board officers during his visit to Liyari Town, On the occasion of the visit Chief Engineer Sewerage Aftab Alam Chandio, SE Liyari Anwar Memon, Executive Engineer Liyari Sewerage Muhammad Rahim Palijo, Executive Engineer Liyari Water Farzand Lakho, Executive Engineer Pumping Ghulam Muhammad Magsi along with President PP District South Khalil Hot, UC Chairman Haji, Abdul Majeed, Ghulam Yasin Niazi, Muhaib Raees were present, On this occasion, the newly elected UCs chairman and citizens from Liyari including the leaders of PP Liyari informed the CEO Water Board about the various problems of water supply and drainage in Liyari and asked that effective steps should be taken to solve all the problems, CEO Water Board assured to solve all the problems on priority basis and asked the officers to solve all complaints of water supply and drainage across the city including Lyari on emergency basis and provide better facilities to the citizens, He said that all sewage pumping stations should be ready all the time while generators and pumps should be kept fully operational, He further said that effective measures should be taken to provide uninterrupted water supply to the citizens because providing better water supply and drainage facilities to the citizens is one of our top priorities, At the end of the visit, the newly elected UC chairman from Liyari including the leaders of PP Liyari and the citizens also thanked the CEO Water Board.