30 مئی 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی/ سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) دوران ملازمت وفات پانے والے واٹر بورڈ ملازمین کے لواحقین بیٹی، بیٹے اور بیوہ کو حسب تعلیم ایک سے گیارہ گریڈ تک مستقل بنیادوں پر ملازمت کے آفر آرڈرز جاری کردیے گئے، آفر آرڈرز دینے کی تقریب ایم ڈی سیکریٹریٹ واٹر بورڈ میں منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان تھے، تقریب کے موقع پر سی ای او واٹر بورڈ کا کہنا تھا وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ذاتی دلچسپی اور انکی انتھک کاوشوں کے باعث الحمدللہ واٹر بورڈ انتظامیہ آج ایک اور سنگ میل کامیابی کے ساتھ عبور حاصل کرتے ہوئے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو شفاف طریقے سے مستقل روزگار فراہم کرکے اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے دوران ملازمت وفات پانے والے واٹر بورڈ ملازمین کے لواحقین کو بروقت مستقل بنیادوں پر ملازمت دینے میں اہم کردار ادا کیا، انکا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنایا جارہا ہے اس ضمن میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو ٹریننگ کرائی جائیگی، سی ای او واٹر بورڈ نے نئے ملازمین کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو لگن سے کام کرنا ہوگا کیونکہ آپ کا مستقبل واٹر بورڈ سے جڑا ہوا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی ملازمین کی بہتری اور انکے فلاح و بہبود کیلئے مزید موثر اقدامات کرتے ہوئے ملازمین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائے گی، تقریب میں ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی ساجد نظام، ڈائریکٹر پرسنل محمد امین تغلق، ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر آفیسر محمد نواز سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
Karachi:- ( ) Job offer orders were issued to the family members of the employees who died during the KW&SB, The offer orders giving ceremony was held at the MD Secretariat KW&SB, Chief guest of the event was CEO KW&SB Engineer Syed Sallahuddin Ahmed and COO KW&SB Engineer Asadullah Khan, CEO KW&SB said on the occasion of the event the that due to the personal interest of the Minister Local Government, the KW&SB has successfully completed another milestone today by providing employment to the heirs of the employees who died during their employment, He said that the KW&SB is being made an exemplary department, In this regard, new employees will be trained, CEO KW&SB while addressing the new employees said that you all have to work more, because your future is tied to water board, He further said that all facilities will be provided by taking more measures for the welfare of the employees in the future as well, Sajid Nizam, Muhammad Amin Tughlaq, Muhammad Nawaz and other officers were present on the occasion of the ceremony.