:- ( ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جعفری الائنس کے مرکزی رہنما شبر رضوی کے ہمراہ 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے راستوں اور گذرگاہوں پر فراہمی و نکاسی آب کے کاموں کی خود نگرانی کرکے واٹر کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، دوری کے دوران چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، اس موقع پر جعفری الائنس کے مرکزی رہنماؤں نے محرم الحرام کے دوران واٹر کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر سی ای او واٹر کارپوریشن اور سی او او واٹر کارپوریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
