:- ( ) کراچی واٹر بورڈ کے 352 سینئر افسران کی ترقیاں
افسران کا وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم سے اظہار تشکر
ڈی۔پی۔سی ٹو کے تحت دیگر ملازمین کی ترقیاں فوری طور پر کی جائیں۔ سید نجمی عالم کی ڈی۔ایم۔ڈی ایچ آر ڈی کو ہدایات
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چئیرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ صاحب اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم ہدایات پر کراچی واٹر بورڈ نے 352 سینئر افسران کو انکے متعلقہ ڈسپلن آف سروسز میں قوائد و ضوابط و APT رولز کے تحت، ڈپارٹمنٹل پروموشن سلیکشن کمیٹی نمبر 1 کی شفارشات کے مطابق گریڈ 17 تا گریڈ 20 کے اگلے عہدوں پر پروموشنز آرڈرز جاری کردیے، ڈی۔پی۔سی ون 20 گریڈ میں ترقی پانے والوں میں محمد ثاقب، محمد نسیم خان، شعیب تغلق، تحسین منظر، منظور کھتری، حسن اعجاز کاظمی، سکندر زرداری، شکیل قریشی، خرم شہزاد، امتیاز الدین، اویس ملک، منصور صدیقی، وقار ہاشمی جبکہ 19 گریڈ میں ترقی پانے والوں میں سید سردار شاہ، سید عامر وقار، عبدالجبار شیخ، ارشد وارثی، محمد شاہد، گانجی، ایاز تنیو، آصف خان، جاوید بھٹو، رزاق مگسی، بشیر بلوچ اور ڈی۔پی۔سی ون کے دیگر افسران شامل ہیں، ترقیوں کے آرڈر تقسیم کی تقریب کا انعقاد چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز واٹر بورڈ کی ھیڈ آفس میں ہؤا، تقریب کے مہمان خاص وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم تھے، تقریب میں انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسیشن واٹر بورڈ کے صدر ندیم کرمانی، جنرل سیکرٹری شعیب تغلق پرسنل سیکرٹری وائس چیئرمین آغا سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر محمد سلیم اور دیگر افسران شریک تھے، اس موقعے پر انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسیشن واٹر بورڈ کے صدر ندیم کرمانی نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے خوشی کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ذاتی دلچسپی اور انکی انتھک کاوشوں کے باعث آج افسران کی ترقیاں ہوئی ہیں، تقریب کے موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ نے ایک اور سنگ میل کامیابی کے ساتھ عبور کرتے ہوئے افسران کی ترقیاں شفاف طریقے سے کرکے مینجمنٹ اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی ہے، انشاء اللہ آئندہ بھی ادارے کے افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے دوسرے منصوبے بھی جلد مکمل کردیے جائینگے، سید نجمی عالم اپنے خطاب کے دوران ڈی۔ایم۔ڈی ایچ آر ڈی محمد نسیم خان اور دیگر افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی۔پی۔سی ٹو کے تحت دیگر ملازمین کی ترقیاں فوری طور پر کی جائیں، دوسری جانب ترقی پانے والے افسران نے وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔