Mon, 22 Nov
کراچی:- ( ) ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے پی۔پی رہنما و رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے پی۔پی رہنما و رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے ایم ڈی آفس میں ملاقات کرکے ڈسٹرکٹ لانڈھی کورنگی کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت کی، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے اپنے حلقے میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے ایم ڈی واٹر بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کیلئے واٹر بورڈ کے سپریڈنٹ انجینئر محمد ریاض اور ایگزیکٹیو انجینئر سید مظہر حسین کو موقع پر ہی احکامات جاری کیئے، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے ملاقات کے دوران کہا کہ شہر سے نکاسی آب کے مسائل تیزی سے حل کیئے جارہے ہیں، جبکہ وزیر بلدیات سندھ وچیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ منتخب عوامی نمائندوں کے اجاگر کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے، ملاقات کے دوران اسٹاف آفیسر موہن لال، سپریڈنٹ انجینئر محمد ریاض اور ایگزیکٹیو انجینئر سید مظہر حسین موجود تھے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ