کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ نے شب برات 15 شعبان المعظم کے حوالے سے خصوصی انتظامات شروع کر دیے۔
شب برات 15 شعبان المعظم سے قبل شہر بھر خصوصاً قبرستانوں، مساجد اور ان کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی ہدایات اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر بورڈ عملے نے شب برات 15 شعبان المعظم کے حوالے سے خصوصی انتظامات شروع کر دیے، اس ضمن میں واٹر بورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں کی مساجد اور قبرستانوں کے اطراف میں سیوریج لائنوں کی صفائی، ٹوٹے مین ہولز کی تعمیر، دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی، فراہمی آب کی لائنوں سے رساؤ کے خاتمے اور دیگر امور تیزی سے شروع کر دیے ہیں، دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے نکاسی آب کے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کا پانی کسی بھی مقام پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ قبرستان جانے والوں اور عبادت گزاروں کو اس مقدس رات میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو، ایم ڈی واٹر بورڈ نے فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل کو احکامات جاری کیے کہ شب برات کے موقع پر قبرستانوں کے داخلی و خارجی راستوں پر زائرین کو پانی فراہم کرنے کیلئے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی سے بھرے ٹینکرز کھڑے کئے جائیں، جس سے زائرین اور قبرستانوں کے قریب سماجی، مذہبی، تنظیموں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں اور مساجد کو بھی پانی فراہم کیا جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام سپڑیڈینٹ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اراکین اسمبلی و دیگر منتخب نمائندوں سمیت مساجد، علماء کرام، محلہ کمیٹیوں اور دینی و فلاحی تنظیموں کے عہدیداران سے مکمل رابطے میں رہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا مزید کہنا تھا وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ ہدایات پر واٹر بورڈ عملہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیکر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ