کراچی:- ( ) سندھ حکومت نے شہر کی مزید بہتری کیلئے اہم منصوبے شروع کردیے ہیں جن کے مکمل ہونے سے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری آئیگی، شہر کی بہتری کیلئے واٹر بورڈ ملازمین کو ملکر کام کرنا چاہیے کیونکہ واٹر بورڈ بہتر ہوگا تو شہر بہتر ہوگا اور اگر کراچی بہتر ہوا تو پاکستان مضبوط ہوگا اور ہمارا اصل مقصد کراچی شہر اور اپنے وطنِ عزیز پاکستان کو مزید مضبوط اور بہتر کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے چیئرمین سیکرٹریٹ کارساز میں مزدوروں رہنماؤں اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ واٹر بورڈ ملازمین کی بہتری اور انکے جائز مسائل کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا ہم نے جو یوٹیلیٹی الاؤنس سمیت دیگر وعدے ملازمین سے کیے ہیں انکو پورا کرکے رہیں گے، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے کہا واٹر بورڈ ملازمین کا جو حق ہے وہ انہیں ضرور ملیگا جبکہ واٹر بورڈ کی پرائیویٹائزیشن نہیں ہوگی بلکہ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سید نجمی عالم نے کہا واٹر بورڈ ملازمین کی ملازمت کا تحفظ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ تمام ملازمین کی دن رات محنت کی وجہ سے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہے انکا کہنا تھا آپ کو اپنے بچوں اور شہر کے بہتر مستقبل کیلئے ملکر مزید کام کرنا ہوگا، اس موقعے پر جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر یونین واٹر بورڈ سید محسن رضا نے واٹر بورڈ ملازمین کیلئے یوٹیلیٹی الاؤنس کی منظوری دینے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ واٹر بورڈ ملازمین کے دیگر مسائل حل کیلئے تمام اقدامات فوری طور پر کیے جائیں گے، تقریب کے موقع پر اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین ندیم احمد کرمانی، جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر یونین سید محسن رضا سمیت کثیر تعداد میں واٹر بورڈ ملازمین موجود تھے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ