کراچی:- ( ) مشیر قانون سندھ و ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایات پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے شب برات سے قبل شہر کے تمام قبرستانوں کے اطراف میں ٹھنڈے پانی سے بھرے ٹینکرز فراہم کرنے کے احکامات
جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر قانون سندھ و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات پر مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے شب برات 15 شعبان المعظم سے قبل شہر کے تمام قبرستانوں کے اطراف میں ٹھنڈے پانی سے بھرے ٹینکرز فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے، اس ضمن میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ شہباز بشیر کو احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ شب برات 15 شعبان المعظم سے قبل شہر کے تمام قبرستانوں کے داخلی و خارجی راستوں پر زائرین کو پانی فراہم کرنے کیلئے واٹر بورڈ کی جانب سے ٹھنڈے پانی سے بھرے ٹینکرز کھڑے کئے جائیں، جس سے زائرین اور قبرستانوں کے قریب سماجی، مذہبی، تنظیموں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں اور مساجد کو بھی پانی فراہم کیا جائے، اس سلسلے میں فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل واٹر بورڈ نے تیاری مکمل کرلی۔
کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاھ کی ہدایات پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ کی کاروائی
اینٹی تھیفٹ سیل نے غیر قانونی طریقے پانی چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار اور 2 ٹینکرز ضبط کرکے متعلقہ اورنگی تھانے میں مقدمات درج کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ عبدالواحد شیخ نے اورنگی ٹاؤن ڈسٹرکٹ ویسٹ کاروائی کرتے ہوئے 2 ٹینکرز ڈرائیور سمیت گرفتار کرکے تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیے، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کا کہنا تھا کہ ملزمان اورنگی ٹاؤن تھانہ کے حدود میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ چلانے میں ملوث تھے، کاروائی کے دوران ہائیڈرنٹ کے منشی گل زین عرف امین ولد نسیم شاہ موقع پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ ہائیڈرنٹ کے مالک کا نام نسیم شاہ بتایا گیا، کاروائی کے دوران دو ڈرائیور تیمور ولد ظہیر احمد ٹینکر نمبر LSA-2529 اور ڈرائیور فقیر گل ولد محمد ٹینکر نمبر JP-0233 کے ساتھ حراست میں لے کر متعلقہ تھانہ اورنگی ٹاؤن ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ملوث ملزمان کے خلاف پانی چوری کے نئے قانون کے تحت مقدمات درج کروا دیا گیا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے واٹر بورڈ کی لائنز کو لیک، زیر زمین پانی ٹینک میں جمع کرکے، جبکہ جوہڑوں، گڑھوں میں جمع ہونے والا آلودہ اور مضر صحت پانی ٹینکروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے، اس موقعے پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے انکو قانون کی گرفت میں لایا جائے، دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ پانی چوری میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے آپریشن کا دائرہ شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
.