کراچی:- ( ) پیپلز لیبر یونین کے زیر اہتمام دھابیجی پمپنگ اسٹیشن شاندار پروگرام منعقد
تقریب کے مہمان خاص وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان تھے۔
تقریب میں واٹر بورڈ میں ڈی۔پی۔سی-II کے تحت سیکڑوں ملازمین کو ترقیوں کے آرڈر تقسیم کیے گئے۔
پیپلز لیبر یونین کا وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق پیپلز لیبر یونین کے زیر اہتمام دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر شاندار پروگرام منعقد کیا گیا جس میں واٹر بورڈ میں ڈی۔پی۔سی-II کے تحت سیکڑوں ملازمین کو ترقیوں کے آرڈر تقسیم کیے گئے، تقریب کے مہمان خاص وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم اور ایم ڈی واٹر انجینئر اسداللہ خان تھے، تقریب میں ڈی پیپلز لیبر یونین کے صدر لیاقت مگسی، جنرل سیکرٹری سید محسن رضا، آؤٹ اسٹیشن کے صدر معشوق لغاری، یعقوب حسین، حسن مرتضی جبکہ واٹر بورڈ کے دیگر افسران و ملازمین اور سی بی ای نے پیپلز لیبر یونین کی دعوت پر خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز لیبر یونین کے صدر لیاقت مگسی نے وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پروموشن کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ اور سینئیر ملازمین کے بچوں کو مستقل بنیادوں پر نوکریاں دی جائین، اس موقعے پر مزدور رہنما اور پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا کا کہنا تھا ہم نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کی بات کی ہے، اور سینیئر ملازمین کا پروموشن ہونا اسکی کڑی ہے، انکا کہنا تھا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن ادارے کی ریڑ کی ھڈی ہے، وہاں کے ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، انکا کہنا تھا واٹر بورڈ کو پرائیویٹ ہونے کبھی نہیں دینگے، سید محسن رضا نے وائس چیئرمین اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈھاک ملازمین کو بحال کیا جائے، اس موقعے پر پیپلز لیبر یونین کے رہنماؤں نے وائس چیئرمین واٹر سید نجمی عالم اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ