28 دسمبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کے بلا مقابلہ نو منتخب ہونے والے تمام عہدیداران و میمبران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کا پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے انکا کہنا تھا نو منتخب تمام عہدیداران سے امید ہے کہ وہ کراچی پریس کلب کی سابقہ بہترین روایات کی فضا کو قائم رکھیں گے کیونکہ کراچی پریس کلب کی ملک میں ایک الگ اور اپنی پہچان ہے، انہوں نے کہا ہم پر امید ہے کہ نو منتخب تمام عہدیداران اپنی پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود، صحافتی اداروں کی مظبوطی، سمیت وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام خصوصاً صوبہ سندھ اور شہر قائد کراچی کے مسائل حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ نے کراچی پریس کلب کے بلا مقابلہ نو منتخب ہونے والے صدر سعید سربازی، نائب صدر مشتاق سہیل، سیکرٹری شعیب احمد، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم خان، خزانچی اہتشام سعید قریشی سمیت گورننگ باڈی میمبران کلثوم جہاں، رفیق بشیر، محمد فاروق سمیع، ذولفقار علی واہوچو،، شمس کیریو، ذولفقار علی راجپر اور محمد رمیز وہرہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ