Customer Service Centre: 9924513899245140

*Dated: ****27-04-2023 *****COO Water Board Engineer Asadullah Khan, Syed Imran Zaidi, Muhammad Saqib, Sajid Nizam and other officers and employees of Water Board participated in the opening ceremony*****On the occasion of the opening ceremony, CEO Water Board and COO Water Board unfurled the flag and prayed for the development of the beloved country of Pakistan.*****Inshallah, the additional revenue that will come to the water board will be spent only on the improvement of the employees. COO Water Board Engineer Asadullah Khan****Providing better medical facilities and healthy environment to the employees is one of our top priorities. CEO Water Board Engineer Syed Salahuddin Ahmed****Health cards will also be given to the employees so that they can get better facilities for timely treatment. CEO Water Board Engineer Syed Salahuddin*****All officers and employees of the Water Board are standing together. Engineer Syed Salahuddin Ahmed***** ***Strict legal action will be taken against all the accused involved in the theft to bring them to justice. CEO Water Board********* *******The Water Board is working well under the supervision of CEO/MD Water Board Engineer Syed Salahuddin Ahmed and COO Water Board Engineer Asadullah Khan. Sindh Local Government Minister ******Constomer Services Center Lower Block A Ninth Mile Karsaz Shahrah Faisal Lal Qila Restaurant Karachi Phone:-021-99245138-43 Fax 021-99245190 Whatup:0319-2046357 *************** r**

کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر واٹر بورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی خصوصی ہدایات اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ عملے نے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا، اس سلسلے میں واٹر بورڈ نے ناظم آباد بلاک 4 سے متصل مجاہد کالونی میں دھسنے والی اٹھارہ انچ قطر کی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا، جس سے مجاہد کالونی سے متصل علاقے میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر بحال ہوگیا، دوسری جانب رکنِ صوبائی اسمبلی صداقت حسین کی جانب سے موصول ھونے والی شکایات پر واٹر بورڈ حکام نے اورنگی ٹاؤن یو۔سی 19 معظم مسجد لنک روڈ پر اوور فلو کی شکایت حل کروادی، رکنِ صوبائی اسمبلی صداقت حسین نے اورنگی ٹاؤن کی مزید مختلف یوسیز میں ناکارہ سیوریج لائنوں کو تبدیل، رنگ سلیب اور کورز لگوانے پر واٹر بورڈ حکام نے انہیں یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ انکے حلقے میں مزید کام جلد از جلد کروایا جائیگا، لیاری ٹاؤن سیکٹر 18 حاجی میر محمد روڈ پر لائن کی صفائی کرواکر لائن کو کلیئر کردیا گیا ہے، لیاری ٹاؤن یو۔سی 2 بلال مسجد روڈ دریا آباد سیوریج اور فلو کا خاتمہ کردیا گیا، لیاری یو۔سی 4 اور 6 کے بغدادی، شاہ بھٹائی روڈ نیا آباد میں سیوریج شکایات کا خاتمہ جبکہ شاہ ولی اللہ روڈ، فدا حسین روڈ میں رنگ سلیب اور کورز لگوائے گئے، گولی مار سادی ٹاؤن میں مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز بھی لگائے گئے ہیں، جبکہ پی۔ایس 127 یو۔سی 41 میں سیوریج کا کام جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا، لانڈھی اور گلشن مارکیٹ کے اطراف میں مختلف سیوریج شکایات کا خاتمہ کردیا گیا، اورنگی ٹاؤن یو۔سی 26 میں طوری بنگش کالونی کی مختلف جگہوں پر اوورفلو کی شکایت حل کروادی گئی ہے، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان مسلسل تمام کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، اس موقعے پر ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ نے اپنے تمام وسائل استعمال کرکے شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی متعدد شکایتوں کا خاتمہ کردیا ہے، دوسری جانب ناظم آباد سب ڈویژن کی اسسٹنٹ کمشنر زینب جہنداد نے ناظم آباد بلاک 4 میں سیوریج لائن کے جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ، چیف انجینئر سیوریج اور لیاقت آباد زون کے افسران و ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ نے قلیل مدت میں ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرکے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

Karachi Water Board

Office of Information Technologies

Previous KWSB NEWS

Leave Your Comment