کراچی:- ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے رکن قومی اسمبلی و پی۔پی رہنما آغا رفیع اللہ کی ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے رکن قومی اسمبلی و پی۔پی رہنما آغا رفیع اللہ نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کرکے لانڈھی کورنگی میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقعے پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ لانڈھی کورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل فوری طور پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، ملاقات کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے۔