کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے لیاری میں ہنگامی اقدامات۔
لیاری کے بیشتر علاقوں میں سیوریج کی لائنیں کھول دی گئیں، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی خصوصی ہدایات اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ عملہ اس ہفتہ بھی ہفتہ وار تعطیلات قربان کرکے اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف رہا، اس ضمن میں واٹر بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے لیاری میں سیوریج سے متعلق متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا، ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ عملے نے ہنگامی بنیادوں پر لیاری کے بغدادی، آگرہ تاج، چاکیواڑہ، نیا آباد اور موسیٰ لین میں سیوریج کے مسائل حل کردیے، چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو کے مطابق بلوچ پاڑا حاجی مرید گوٹھ میں سیوریج کا کام بغیر کسی وقفے کے جاری ہے، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان مسلسل تمام کاموں کی خود نگرانی کر رہے تھے، دوسری جانب واٹر بورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے سیوریج اوور فلو، لائن لیکیجز کے خاتمے سمیت پمپنگ اسٹیشنوں کے پمپس، موٹروں کی مرمت، سیوریج مین ہولز پر رنگ سلیب و کورز رکھنے اور کنڈیوٹس کی صفائی کا کام جاری رکھا، اس موقعے پر ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ نے اپنے تمام وسائل استعمال کرکے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے لیاری سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد شکایتوں کا خاتمہ کردیا ہے، انہوں نے کہا جن علاقوں میں آئندہ شکایات یا ضرورت ہوگی وہاں پر واٹر بورڈ کام کریگا، انکا مزید کہنا تھا واٹر بورڈ عملہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیکر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ