30 دسمبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی/ سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) واٹر بورڈ انتظامیہ محدود وسائل کے باوجود اپنے ملازمین کیلئے اہم اقدام اٹھاتے اور انکی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پہلی تاریخ پر تنخواہ اور پنشن ادا کرنے والا ادارہ بن گیا، تفصیلات کے مطابق ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی نے اپنے ملازمین کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار ملازمین کو وقت سے پہلے تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو قبل از وقت پنشن جاری کردی، اس ضمن میں انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر بورڈ سمیت دیگر ٹریڈ یونین کے رہنماؤں اور ملازمین نے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے اظہار تشکر کرتے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور انکا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا الحمدللہ واٹر بورڈ اپنے محدود وسائل سے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے ملازمین کو تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین پنشن دینے والا ادارہ بن گیا ہے، انکا کہنا تھا واٹر بورڈ ملازمین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا واٹر بورڈ ہم سب کا ادارہ ہے اس لئے اس کی بہتری کیلئے ہم سب کو ملکر دن رات محنت کرنی ہوگی کیونکہ ادارے میں بہتری اور اصلاحات لانا ملازمین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، انکا کہنا تھا مجھے واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین پر فخر ہے اور مجھے پوری امید ہے تمام افسران و ملازمین اپنی خدمات بہتر انداز میں سرانجام دیتے ہوئے ادارے کا نام مزید روشن کریں گے انکا مزید کہنا تھا واٹر بورڈ نے محدود وسائل کے باوجود شہریوں میں اپنی ساکھ قائم کرلی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے، اس موقعے پر سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کے مشترکہ تعاون سے فراہمی و نکاسی آب کے نظام سمیت واٹر بورڈ ملازمین کی فلاح و بہبود اور مزید بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ اپنے محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود بہتر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور انشاء اللہ آگے بھی شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں واٹر بورڈ کوئی کسر نہیں چھوڑے گا انکا مزید کہنا تھا واٹر بورڈ اپنے تمام ملازمین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پہلی تاریخ پر تنخواہ اور پنشن ادا کرنے والا ادارہ بن گیا ہے، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق واٹر بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار گریڈ 1 تا گریڈ 20 تک تمام ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 29 دسمبر جبکہ حاضر سروس گریڈ 1 تا گریڈ 20 تمام افسران و ملازمین کو تنخواہ 30 دسمبر کو ادا کردی گئی ہے جو واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے اپنے ملازمین کیلئے اہم اقدام ہے۔
…………….
01 جنوری 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے نئے سال 2023 کے آغاز پر اپنے جاری کردہ بیان میں پوری پاکستانی قوم سمیت واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ نیا سال 2023 پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے بہتر اور اچھا ثابت ہوگا، انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں سے پوری دنیا کرونا وائرس جیسی وبا جبکہ پچھلے سال پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انکا کہنا تھا امید ہے کہ نیا سال وطن عزیز پاکستان کی بہتری اور ملکی معیشت کی مضبوطی کا سال ثابت ہوگا، انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا انشاء اللہ نیا سال 2023 عالم انسانیت کیلئے بہت اچھا بالخصوص پاکستان کیلئے امن، خوشحالی اور ترقی کا سال ثابت ہوگا، ﷲ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمارے وطن عزیز پاکستان کو ترقی، خوشحالی، سالمیت عطا فرمائے اور تمام قدرتی آفتوں سمیت وبائوں سے محفوظ رکھے آمین
01 جنوری 2023 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
اظہار تعزیت:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے اپنے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کراچی یونین آف جرنلسٹس و کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جنگ کراچی کے ڈپٹی ایڈیٹر سینئر صحافی مدثر مرزا کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو سوگوار خاندان کے لیے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے کہا کہ واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم مدثر مرزا کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، انکا کہنا تھا مرحوم مدثر مرزا ایک کہنہ مشق صحافی تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی صحافتی اصولوں پر پابند رہتے ہوئے گذاری، انہوں نے کہا مرحوم مدثر مرزا صحافت کے میدان کا درخشاں ستارہ تھے انکی جانب سے ملک بالخصوص شہر سمیت صحافی اداروں کی مظبوطی کیلئے کی گئی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، انکی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے اور مرحوم کے تمام لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین
جاری کردہ:- عبداالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ