29 دسمبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) ریکوری اینڈ ریسورس جنریشن (آر آر جی) ڈپارٹمنٹ کے۔ بدولت کراچی واٹر بورڈ بہت آگے جائے گا، واٹر بورڈ کی ریکارڈ ریکوری کرنے پر آر آر جی ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے آر آر جی ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ کی جانب سے واٹر بورڈ کے تاریخ کی سب سے زیادہ ایک ارب 32 کروڑ ریکارڈ ریکوری کرنے پر آر آر جی ڈپارٹمنٹ کو شاباش دیتے ہوئے کیا، وائس چیئرمین واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر آر آر جی واٹر بورڈ محمد ثاقب کی سربراہی میں آر آر جی ڈپارٹمنٹ بہتر انداز میں کام کر رہا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے، انکا کہنا تھا کہ آر آر جی ڈپارٹمنٹ کی محنتیں اور کاوشیں حوصلا مند ہے اور جس طرح آر آر جی ڈپارٹمنٹ کے تمام افسران و ملازمین دن رات لگن سے کام کر رہے ہیں اس پر انکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ وہ واٹر بورڈ ملازمین سمیت شہریوں کیلئے جس طرح دن رات کام کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، وائس چیئرمین واٹر بورڈ کا کہنا تھا مجھے پوری امید ہے مستقبل میں بھی آر آر جی ڈپارٹمنٹ اسی طرح سے اپنی بہتر خدمات سر انجام دیتا رہے گا کیونکہ ان سب میں بہت صلاحیتیں موجود ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے آر آر جی ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین پر فخر ہے، دوسری جانب ڈی ایم ڈی آر آر جی واٹر بورڈ محمد ثاقب کا کہنا تھا کہ رواں ماہ دسمبر 2022 میں یہ ریکوری ڈیڑھ ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر 2022 میں آر آر جی ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ نے ایک ارب 32 کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا جو واٹر بورڈ کے تاریخ میں سب سے زیادہ ریکوری ہے۔
جاری کردہ:- عبداالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ