09 دسمبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی/ سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے دابیھجی پمپنگ اسٹیشن اور گھارو فلٹر پلانٹ کا دورہ کرکے پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ کا تفصیلی جائزہ اور معائنہ کیا، اس موقعے پر چیف انجینئر ای اینڈ ایم واٹر انتخاب احمد راجپوت نے سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ کو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی، سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے دورے کے دوران واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ شہریوں کو پورا سال سیکڑوں کلومیٹر دور سے پانی کی مسلسل فراہمی کر رہا ہے انہوں نے کہا واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اس موقعے پر سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کے بھرپور تعاون اور دن رات خدمات کی وجہ سے شہریوں کی چوبیس گھنٹے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری ہے، دورے کے اختتام پر چیف انجینئر ای اینڈ ایم واٹر انتخاب احمد راجپوت، ڈپٹی چیف انجینئر ای اینڈ ایم واٹر جمیل احمد انصاری اور ریزیڈنٹ انجینئر دابیھجی پمپنگ اخلاق احمد راجپوت نے سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ سمیت دیگر افسران کو سندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی پیش کیے، دورے کے دوران چیف انجینئر بلک سکندر زرداری، سپرنٹینڈنٹ انجینئر دابیھجی پمپنگ بدرالحق شیخ، ریزیڈنٹ انجینئر دابیھجی پمپنگ اخلاق احمد راجپوت، سپرنٹینڈنٹ انجینئر بلک اقبال عمر پلیجو،، ایگزیکٹو انجینئر گھارو سول اشفاق نبی پلیجو، ریزیڈنٹ انجینئر گھارو پمپنگ ندیم عزیز، ایگزیکٹو انجینئر ہالیجی سول محمد علی پلیجو سمیت واٹر بورڈ کے دیگر افسران موجود تھے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ