08 دسمبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے شہید فرقان اختر کے ورثاء کو 25 لاکھ کا چیک دے دیا، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق حب ریزروائر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے واٹر بورڈ کے سپروائزر شہید فرقان اختر کے ورثاء کے لیے سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی جانب سے 25 لاکھ دینے کا اعلان وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کیا تھا، اس اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے شہید فرقان اختر کے گھر جاکر ان کے بھائی کو 25 لاکھ کا چیک دے دیا، اس موقعے وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے شہید فرقان اختر کے ورثاء کو سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کے جانب سے بھرپور ساتھ اور مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ شہید فرقان اختر کے ناحق خون میں جو جو شامل ہے انہیں سخت سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، اس موقعے پر اسٹاف آفیسر ٹو وی سی ندیم احمد کرمانی، جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر یونین واٹر بورڈ سید محسن رضا، ایگزیکٹو انجینئر ایچ ٹی ایم عبدالواحد شیخ موجود تھے۔
جاری کردہ :- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ