22 نومبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) واٹر بورڈ کی بہتری و اصلاحات سمیت ملازمین کے مسائل حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے صدر پیپلز لیبر بیورو سندھ حبیب الدین جیندی کی سربراہی میں آنے والے پیپلز لیبر یونین واٹر بورڈ کے رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقعے پر صدر پیپلز لیبر یونین واٹر بورڈ لیاقت مگسی، جنرل سیکرٹری سید محسن رضا، پرسنل سیکرٹری ٹو وائس چیئرمین آغا سعید اور اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین ندیم احمد کرمانی شریک تھے، ملاقات کے دوران واٹر بورڈ میں 15 دسمبر کو ہونے والے ریفرنڈم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہؤا، اس موقعے پر صدر پیپلز لیبر بیورو سندھ سمیت لیبر یونین واٹر بورڈ کے رہنماؤں نے وزیر بلدیات سندھ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ کو ملازمین کے واجبات سمیت دیگر مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ ملازمین کے مسائل فوری حل کرکے ملازمین سے بیچینی ختم کی جائے، وزیر بلدیات سندھ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے رہنماؤں کو واٹر بورڈ ملازمین کے تمام مسائل حل کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت سے بات کی جائے گی، وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ واٹر بورڈ ملازمین کے مسائل حل کرنا اور ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انکا کہنا تھا واٹر بورڈ کی بہتری و اصلاحات سمیت ملازمین کے مسائل حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ