15 نومبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی جانب سے شہید فرقان اختر کیس کی مسلسل پیروی کی وجہ سے ملزم ایوب ولد امداد حسین بلآخر گرفتار
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس ڈسٹرکٹ ویسٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منگھوپیر کے علاقے فلٹر پلانٹ کے قریب یکم نومبر کو واٹر بورڈ کے سپروائیز سید فرقان اختر ولد حبیب الرحمٰن کو شہید کرنے والے ملزم ایوب ولد امداد حسین بلآخر گرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق منگھوپیر پولیس ڈسٹرکٹ ویسٹ نے کامیاب کارروائی کرکے ملزم ایوب کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے قتل و ڈکیتی کا مقدمہ الزام نمبر 812/2022 بجرم دفعہ 397/302/34 تھانہ منگھوپیر میں درج کردیا، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقع ڈکیتی مزاحمت پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران پیش آیا تھا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل ملزم کے قبضے سے برآمد کرلی گئی ہے اور ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن سمیت موبائل فون، نقدی اور دو عدد موٹرسائیکلز برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاؤہ ملزم کے فرار ساتھی کی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ایوب متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جسکی تفتیش کی جا رہی ہے، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی کاوشیں رنگ لے آئیں کیونکہ سی ای او واٹر بورڈ شہید فرقان اختر کیس کی مسلسل پیروی کرتے رہے، اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ منگھوپیر پولیس نے آج اہم کامیابی حاصل کر لی ہے جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں انکا مزید کہنا تھا کہ شہید سید فرقان اختر کے قتل میں ملوٹ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے واضح رہے کہ یکم نومبر کو واٹر بورڈ کے سپروائیز سید فرقان اختر ولد حبیب الرحمٰن کو منگھوپیر کے علاقے فلٹر پلانٹ کے قریب شہید کیا گیا تھا۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ