10 نومبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی ای واٹر بورڈ کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ محفل کا اہتمام
آج کی اس بابرکت محفل میں شرکت ہم سب کے لیے باعث افتخار ہے۔ سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان
تفصیلات کے مطابق سرور کائنات احمد مجتبیٰ سیدنا حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت و بعثت کے سلسلے میں متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی ای واٹر بورڈ کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ محفل کا اہتمام سوک سینٹر ہیڈ آفس واٹر بورڈ میں کیا گیا، محفل عید میلاد النبی ﷺ کے مہمان خصوصی سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان سمیت واٹر بورڈ کے افسران و ملازمین، اراکین متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی ای، ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں، نامور علماء کرام اور معروف نعت خوانوں نے شرکت کی، محفل عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی ای کا مشکور ہوں جنہوں نے آج کی بابرکت محفل میں مجھے مدعو کیا انہوں نے کہا کہ اس بابرکت محفل میں شرکت ہم سب کے لیے باعث افتخار ہے کیونکہ میرا ایمان ہے کہ آج کی اس بابرکت محفل سرور کائنات احمد مجتبیٰ سیدنا حضرت محمد مصطفیٰﷺ بھی تشریف فرما ہیں، انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ سے ہمیں امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس ملتا ہے، انسان کو دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی صرف حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنت مبارک، قرآن پاک کی تعلیمات اور اس پر عمل پیرا ہوکر حاصل ہو سکتی ہے، انکا کہنا تھا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت نے دنیا سے ظلم اور جہالت کے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا، ہیں، انہوں نے واٹر بورڈ ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج کی اس بابرکت محفل میں ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ واٹر بورڈ سمیت شہر کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کرینگے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ