کراچی:- ( ) ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کشمیر ڈے کے موقع پر پیغام
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کشمیر ڈے کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، انکا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کو اپنی قراردادوں پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں کو خودارادیت کا حق دینا چاہیے، انہوں نے اقوامِ متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کو آزادی دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے، ایم ڈی واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیر کے بہادر شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور انشاء اللہ جلد ہی کشمیری بھائی آزادی حاصل کرینگے۔