01 نومبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) حب ریزروائر کے قریب فائرنگ سے واٹر بورڈ کا سپروائزر فرقان اختر ولد حبیب الرحمن شہید
سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کا فرقان اختر کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
تفصیلات کے مطابق حب ریزروائر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واٹر بورڈ کا سپروائزر فرقان اختر ولد حبیب الرحمن جان بحق ہوگیا، اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے اپنے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں مرحوم فرقان اختر کے جان بحق ہونے پر پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو سوگوار خاندان کے لیے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا، انکا کہنا تھا واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم فرقان اختر کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ مرحوم فرقان اختر کے لواحقین کے ساتھ ہر ممکن مدد کریگا، علاؤہ ازیں سی ای او واٹر نے ڈی آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے انکو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم، سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور چیف انجینئر بلک واٹر بورڈ سکندر زرداری موقع پر عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے، سی ای او واٹر بورڈ نے مرحوم کے لیے دعا فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
جاری کردہ :- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ