31 اکتوبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان سے رکن قومی اسمبلی و پی۔پی رہنما آغا رفیع اللہ سے ملاقات کے دوران کیا، تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما کی قیادت میں آنے والے وفد نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ سے ملاقات کرکے ضلع ملیر میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ نے رکن قومی اسمبلی کو ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ وفد کی جانب سے پیش کردہ اور شھر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، سی ای او واٹر بورڈ نے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے، اجلاس کے موقع پر پی پی رہنما و رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کی تقرری پر انکو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے انکی تعیناتی کو شہر کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی تعیناتی شہر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام مزید بھتر ہوگا، انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں افسران کی شہر کے لیے خدمات لائق تحسین اور قابل ستائش ہیں، اجلاس کے موقع پر ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد ثاقب، سپرینٹنڈنٹ انجینئر محمد ریاض، سپرینٹنڈنٹ انجینئر محمد زاھد، اسٹاف آفیسر ٹو ایم ڈی سید سردار شاہ سمیت واٹر بورڈ کے دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ