27 اکتوبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) واٹر بورڈ میں سیرت النبی مصطفیٰﷺ و محفل درود و سلام کا اہتمام
اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔ سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد
تفصیلات کے مطابق سرور کائنات احمد مجتبیٰ سیدنا حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت و بعثت کے سلسلے میں ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی انتظامیہ کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبی مصطفیٰﷺ و محفل درود و سلام ایم ڈی واٹر بورڈ سیکریٹریٹ کارساز میں منعقد کی گئی، جس میں سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد، سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان سمیت واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین سمیت نامور علماء کرام اور معروف نعت خوانوں نے شرکت کی، محفل کا آغاز قاری نعمان نقشبندی نعیمی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، میلادالنبی ﷺ کے موقع پر معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل، رئیس احمد، محمد بابر مغل اور طلعت حسین نے نعت مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی، جبکہ مفتی محمد عابد مبارک المدنی نے سیرت النبی مصطفیٰﷺ پر مفصل تقریر فرماتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ اسوہ حسنہ اور سیرت پاک ہمارے لئے نہ صرف بحثیت ایک معلم بلکہ زندگی کے ہر شعبے اور گوشے کے لئے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے، انسان کو دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی صرف حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنت مبارک، قرآن پاک کی تعلیمات اور اس پر عمل پیرا ہوکر حاصل ہو سکتی ہے، حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت نے دنیا سے ظلم اور جہالت کے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا، سیرت النبی ﷺ ہمیں پیار، محبت، صبر، رواداری،، ہم آہنگی و بھائی چارہ کا درس دیتی ہے، انہوں نے واٹر بورڈ ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پانی پہنچانے اور پلانے کا ثواب سب سے زیادہ ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ واٹر بورڈ ملازمین اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، انکا کہنا تھا حلال کمانے والا اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوتا ہے، اور رزق کا زمہ داری اللہ پاک نے خد اٹھائی ہے، حدیث شریف میں آتا ہے کہ رزق حلال کمانے کے لیے رسوائی برداشت کرنے والے انسان کی اللہ تعالی مغفرت فرماتا ہے جبکہ حرام کمانے والے انسان کی عبادتیں قبول نہیں ہوتی اس موقع پر سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ سے ہمیں امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس ملتا ہے، سیرت النبی مصطفیٰﷺ و محفل درود و سلام کے موقع پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بابرکت محفل میں شرکت ہم سب کے لیے باعث افتخار ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، آپ ﷺ کے اوصاف کریمہ کے باعث ہی 1400 سال میں اسلام تیزی سے پھیلا، انہوں نے مزید کہا کہ اس پر نور سیرت النبی مصطفیٰﷺ محفل میں نامور علماء کرام اور معروف نعت خواں حضرات نے جس محبت و عقیدت سے حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی صفات بیان کی ہے وہ یقیناً نہ صرف ہم سب کے لیے باعث ثواب ثابت ہوئیں بلکہ اس کے ذریعہ ہمیں نبی پاک ﷺ کی اوصاف کو بھی جانے کا موقع ملا ہے، حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل میں ہی دنیا و آخرت دونوں کہ بھلائی ہے، ہمیں پوری کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے پیارے نبی پاک ﷺ کی تعلیمات اور سیرت کے مطابق اپنی زندگی بسر کرسکیں، ایم ڈی سیکرٹریٹ میں میلاد النبی ﷺ منانے کا بنیادی مقصد اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے، حضور اکرم ﷺ کی سیرت کے مطابق پاکستان کو اپنانے کے لیے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نبی آخر زمان حضرت محمد مصطفی ﷺ کے امتی ہیں، انہوں نے افسران و ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج اس بابرکت محفل میں ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ واٹر بورڈ سمیت شہر کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، محفل کے اختتام پر سید محمد علی شاہ نے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی و سلامتی سمیت شہر کی بہتری کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ