25 اکتوبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) گراؤنڈز کو آباد کرنا اور ہسپتالوں کو ویران کرنا ہمارا بنیادی مشن ہے، معاشرے کو بچانا ہے تو کھیلوں کو بڑھانا ہوگا، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کے لیے ہاکی ٹیم کے واٹر بورڈ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے دوران کیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے ایم ڈی واٹر بورڈ سیکریٹریٹ میں وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم، سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان سے ملاقات کرکے ہاکی کی بہتری کے لیے تبادلہ خیال کیا، اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ نے قومی ٹیم کو واٹر بورڈ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم ہمارا فخر ہے اور ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس لیے ہاکی ٹیم کے لیے واٹر بورڈ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے واٹر بورڈ ہاکی ٹیم کا فعال کیا جائے اس سلسلے میں ہم نے ہاکی لیگ کے انعقاد کا پلان بھی بنایا ہے، کیونکہ ہاکی ہماری ملک کی پہچان اور میرا پسندیدہ کھیل ہے، انکا کہنا تھا وزیر اعلیٰ سندھ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہاکی کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، انکا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مشن گراؤنڈز کو آباد کرنا اور ہسپتالوں کو ویران کرنا ہے، سی ای او واٹر بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے آپ سب اچھی محنت کر رہے ہیں اور آپ تمام نوجوان کھلاڑیوں میں بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں، انہوں نے کہا مجھے امید اور میری دعا ہے کہ آپ انشاء اللہ یکم نومبر سے ملائشیا میں شروع ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت کر اپنے ملک پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرینگے، انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان ہم سب ایک ہیں اور انشاء اللہ ہم سب ملکر ہاکی سمیت شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے، اس موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے ہاکی فیڈریشن پاکستان کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ واٹر بورڈ ہاکی گراؤنڈ بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور اس ضمن میں سندھ حکومت سے بھی بات کی جائے گی۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ