Customer Service Centre: 9924513899245140

*Dated:*18-11-2022** Special instructions of Chief Minister Sindh Syed Murad Ali Shah, Minister Local Government Syed Nasir Hussain Shah, under the supervision of CEO KW&SB Engineer Syed Salahuddin Ahmed & COO KW&SB Engineer Asadullah Khan, Water Board Administration Solving all Water supply & drainage related issues on priority basis, These views were expressed by VC KW&SB Syed Najmi Alam during a high level meeting regarding water supply in Jamshed Town, Liyari Town & Saddar Town at Chairman Secretariat Karsaz******* Vice Chairman KW&SB Syed Najmi Alam & COO KW&SB Engineer Asadullah Khan are participating in a high level meeting regarding water supply in Jamshed Town, Liyari Town & Sadar Town at Chairman Secretariat Karsaz. KW&SB **********Good news On behalf of the people of Karachi for immediate resolution of the problems Establishing a customer service center Complaints related to the billing of all such residential customers who could not be resolved by the concerned revenue office for any reason or all such residents whose water supply and drainage bills have not been issued by the institution so far on the basis of any reason. Apart from this, the amendment/change of the bill is pending. They are requested to contact the following office for immediate resolution of all bills related issues ******Constomer Services Center Lower Block A Ninth Mile Karsaz Shahrah Faisal Lal Qila Restaurant Karachi Phone:-021-99245138-43 Fax 021-99245190 Whatup:0319-2046357 *************** Issued by Public Relations Officer**

17 اکتوبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان سے جے۔یو۔آئی رہنما قاری محمد عثمان کی قیادت میں آنے والے وفد کی ملاقات
وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے۔ سی او او واٹر بورڈ
تفصیلات کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان سے جے۔یو۔آئی رہنما قاری محمد عثمان کی قیادت میں آنے والے وفد نے ایم ڈی سیکرٹریٹ کارساز میں ملاقات کرکے شیر شاہ ڈسٹرکٹ کیماڑی میں درپیش فراہمی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، سی او او واٹر بورڈ نے جے۔یو۔آئی رہنما کو ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ جے۔یو۔آئی وفد کی جانب سے پیش کردہ اور شھر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے افسران کو کہا کہ سی ایریا پمپ پر موٹر نمبر 2 کو فوری مرمت کی جائے اور اس کے لوڈ بڑھانے کے لیے کے الیکٹرک انتظامیہ سے بات کی جائے، غنی چورنگی سے 24 انچ لائن کو پراچہ چوک شیر شاہ تک لانے کے لئے پی ڈی میگا پروجیکٹ لوکل گورنمنٹ سندھ سے ملکر اسے آمادہ کیا جائے، پراچہ پمپ کی گلی میں لگے کنکشن اور پراچہ پمپ کے ساتھ بلدیہ کو جانے والی لائن کو چیک کرنے کے لیے مشترکہ دورہ کیا جائے، اس موقعے پر سی او او واٹر بورڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے، اجلاس کے موقع پر جے۔یو۔آئی رہنما قاری محمد عثمان نے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کی تقرری پر انکو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے انکی تعیناتی کو شہر کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی تعیناتی شہر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام مزید بھتر ہوگا، انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں افسران کی ملک خصوصاً شہر کے لیے خدمات لائق تحسین اور قابل ستائش ہیں، اس موقعے پر جے۔یو۔آئی رہنما قاری محمد عثمان نے شہر کی بہتری و ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی، اجلاس کے موقع پر اسٹاف آفیسر ٹو سی او او واٹر بورڈ انجینئر موہن لال، سپرینٹنڈنٹ انجینئر غلام محمد حب، امیر جے۔یو۔آئی شیر شاہ مولانا عظیم اللہ عثمان سمیت واٹر بورڈ کے دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

Karachi Water Board

Office of Information Technologies

Previous KWSB NEWS

Leave Your Comment

Head office behind civic center old KBCA Building , Gulshan Iqbal
Opening Hours:

Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

© 2021. All Rights Reserved By KWSB