Customer Service Centre: 9924513899245140

KARACHI*****16-05-2022**KWSB..NEWS....Important step of Hydrant Cell Water Board on the direction of Sindh Local Government Minister ****Cold water fountains were installed in various public places keeping in view the heatstroke. Water board officials ****Cold water fountains have been installed in six districts of Karachi. Water board ****Water tankers have also been set up at various public places. Water board ****Drinking cans have also been installed along with water. Water board ****Focal Person Hydrant Cells are supervising all sources. Water board En EASE OF DOING BUSINESS REFORMS GETTING CONSTRUCTION PERMITS (KARACHI) REGARDING DOUBLE-STOREY WAREHOUSES. for more details Click Here **** 01-11-2021...CANCELLATION OF TENDER The Tender notice No. KW&SB/DPR/2021/38, for the work of "Potable water supply through Tnders to District Keamari from Mianwali Pumping Station Hydrat through tanker service District Keamari which was publish in the Daily Newspapers The same has been cancelled due to unavoidable circumstances, the same will be re-published through press. S.E Hydrant Cell Issued by: - S.E HYDRANT CELL Public Relations Officer**
کراچی:- (  ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ کی کاروائیاں جاری۔
کاروائی کے دوران ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 5 اور ایسٹ میں 1 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار اور کئی غیر قانونی کنکشنز منقطع۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے کاروائیاں مزید تیز کردیں، اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے آپریشن کرکے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 5 اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 1 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار اور کئی غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے، آپریشن انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ عبدالواحد شیخ کی سربراہی میں ہؤا، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کا کہنا تھا کہ ملزمان ایوب گوٹھ میں واٹر بورڈ کی لائن سے 3 اور 4 انچ کے غیر قانونی کنکشنز اور بنگالی موڑ پر ایک غیر قانونی ہائیڈرنٹ جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے پیرآباد، منگھو پیر اور اورنگی تھانہ کے حدود میں 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ویسٹ کا پانی ٹینکروں کے ذریعے چوری کرکے سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریاز اور شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے وہ غیر قانونی کنکشن منقطع جبکہ 6 ہائیڈرنٹس مسمار کردئیے گئے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ کاروائی کے دوران 8 ٹینکرز، ہیوی پمپس، جنریٹرز اور سیکڑوں فٹ پائپ قبضہ میں لے کر متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دیے ہیں، جبکہ ملوث ملزمان کے خلاف، سھراب گوٹھ، سائٹ انڈسٹریل ایریا، پیرآباد، منگھو پیر اور اورنگی تھانہ میں پانی چوری کے نئے قانون کے تحت مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں، اس موقعے پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے انکو قانون کی گرفت میں لایا جائے، دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Karachi Water Board

Office of Information Technologies

Previous KWSB OFFICIAL NEWS

Leave Your Comment

Head office behind civic center old KBCA Building , Gulshan Iqbal
Opening Hours:

Mon – Fri: 9:00 am – 5:00 pm

© 2021. All Rights Reserved By KWSB