اکتوبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر واٹر بورڈ نے پانی چوروں کا گہرا تنگ کردیا
پانی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع۔ ملوث ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم، سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کی سخت ہدایات پر واٹر بورڈ انتظامیہ نے پانی چوروں کا گہرا تنگ کرتے ہوئے گرینڈ آپریشن شروع کردیا، اس ضمن میں چیف انجینئر واٹر محمد حنیف بلوچ، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ عبدالواحد شیخ،ایگزیکٹیو انجینئر کے ڈی سول عبدالعزیز، ڈی ایس پی سائٹ سپر ھاء وی سہیل فیض، ایس ایچ او گلشن معمار بشیر کی سربراہی میں جھنجال گوٹھ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور مولا احمد علی گوٹھ ایسٹ میں پانی چوروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے واٹر بورڈ کی بلک رائزنگ مین 48 قطر پی آر آر سی لائن سے 20 غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے ملوٹ ملزمان کے خلاف گلشن معمار اور سائٹ سپر ھاء وی تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے گئے، اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ کاروائی کے دوران سیکڑوں فٹ پائپس، والز اور دیگر آلات قبضے میں لیکر متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانی چوری میں ملوٹ ملزمان پانی چوری کرکے شھر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کرتے تھے، انکا کہنا تھا کہ شہر میں مضر صحت پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا کیونکہ قانون سے بڑھ کر کوئی بھی نہیں ہے اس لیے قانون کے شکنجے سے کوئی بھی بچھ سکتا، انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کا کہنا تھا کہ پانی چوری میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ