Customer Service Centre: 9924513899245140

*Dated: **14-09-2023*******Sodium hypochlorite is being added to the water under the direction of the Pakistan Council of Research in Water Resources and with the support of UNICEF to prevent drinking water-borne diseases in the city. Interpreter****The purpose of adding sodium hypochlorite is to protect citizens from cholera and other diseases. Spokesman Water Corporation****Water Corporation adds the required amount of chlorine to the water as per the standard and quantity prescribed by the World Health Organization*****The purpose of adding sodium hypochlorite is to protect citizens from cholera and other diseases. Spokesman Water Corporation****Sodium hypochlorite is being provided by the leading company of Pakistan. ****Water Corporation adds the required amount of chlorine to the water as per the standard and quantity prescribed by the World Health Organization. ***The process of adding chlorine to the water supplied from all government hydrants of the Water Corporation has also been ensured. ****All project costs are being borne by UNICEF. Spokesman Water Corporation ********The restoration of the affected line should be completed on an emergency basis. Directed by CEO Water Corporation Engineer Syed Salahuddin Ahmed*** ******Constomer Services Center Lower Block A Ninth Mile Karsaz Shahrah Faisal Lal Qila Restaurant Karachi Phone:-021-99245138-43 Fax 021-99245190 Whatup:0319-2046357 *************** r**
12 کتوبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی/ سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) واٹر بورڈ کی نجکاری نہیں جائیگی. سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد
کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ سی ای او واٹر بورڈ کی سی بی ای کو مکمل یقین دھانی
سی بی ای کی جانب سے سی ای او واٹر بورڈ کے طرف سے ادارے میں بہتری اور اصلاحات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی / چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان سے متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی ای کے چیئرمین ارشاد خان، صدر ندیم یوسف، جنرل سیکرٹری وسیم ابراھیم کی سربراہی میں آنے والے وفد نے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، اس موقعے پر سی بی ای عہدیداران نے سی ای او اور سی او او سے واٹر بورڈ کی نجکاری کے حوالے سے تحفظات سمیت میڈیکل ڈپارٹمنٹ میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیواگو فارمیسی کے علاؤہ دیگر میڈیکل اسٹورز اور ہسپتال جو واٹر بورڈ کے پینل پر ہیں انکی اسکورنٹی کی جائے اور جو میڈیکل اسٹورز اور ہسپتال ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم نہیں کر رہے ہیں انکے خلاف فوری کاروائی کی جائے جبکہ میڈیکل ڈپارٹمنٹ کا تمام اسٹاف تبدیل کیا جائے، اس کے علاؤہ واٹر بورڈ کے کنزیومر دفاتر میں بجلی کے مسائل حل کیے جائیں، اور ملازمین کے فنڈ کے مد میں رقم مختص کی جائے، اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ نے سی بی ای کے ارکین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ ریکوری بہتر ہوگی تو کافی مسائل خود بخود حل ہو جائینگے، انہوں نے سی بی ای اراکین کو مکمل یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کی نجکاری نہیں جائیگی اور نہ ئی کسی ملازم کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا انکا کہنا تھا سندھ حکومت اور ورلڈ بینک نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ واٹر بورڈ کو مثالی ادارہ بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے واٹر بورڈ کا نیا دفتر بنانے کے لیے ہمیں فنڈز جاری کیے تھے مگر ہم نے اسی دفتر کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح ادارے میں بھی مزید اصلاحات اور بہتری لائے جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈسپلن پر پوری کائنات کا نظام چل رہا ہے اور جب ڈسپلن ختم ہوگا تب دنیا کا نظام ختم ہو جائیگا اسی طرح میں بھی ڈسپلن کے اوپر کوئی سمجھوتا نہیں کرونگا، ادارے میں بہتری کے لیے ڈسپلن پر مجھ سمیت سب کو عمل کرنا ہوگا کیونکہ واٹر بورڈ ہم سب کا ادارہ ہے اس لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اور کام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، انکا کہنا تھا ایم ڈی انسپکشن ٹیم بنائی جائے گی جو کام نہ کرنے والوں اور غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کریگی، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ نے محدود وسائل کے باوجود شہریوں میں اپنی ساکھ قائم رکھی ہوئی ہے جس پر ادارے کے ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، ملازمین کے واجبات کے حوالے انکا کہنا تھا کہ آج وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم سے ملاقات کے دوران اتفاق ہؤا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت سے بھی بات کی جائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے واٹر بورڈ کی بہتری کے لیے کافی خدمات سرانجام دی ہے امید ہے وہ آگے بھی ادارے کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، اس موقعے پر سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کا کہنا تھا کہ ایکٹ میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ واٹر بورڈ نجکاری نہیں ہوگی صرف اور صرف ادارے کی بہتری اور اصلاحات کے لیے نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میں حلفیہ کے رہا ہوں کہ واٹر بورڈ کی نجکاری نہیں ہوگی بلکہ ہمارا اصل مقصد صرف اور صرف ادارے میں بہتری اور اصلاحات لانا ہے تاکہ شہریوں سمیت ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، اجلاس کے موقع پر اسٹاف آفیسر ٹو سی ای او واٹر بورڈ ملک انوار الحق بھی موجود تھے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

Karachi Water Board

Office of Information Technologies

Previous KWSB NEWS

Leave Your Comment